نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی میں دریائے جمنا جھاگ کی موٹی چادر میں ڈھکی ہوئی ہے۔ یہ چادر چھٹھ تہوار کے عقیدت مندوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اوکھلا بیراج کے بعد جمنا کا پانی نظر آنا ہی بند ہو جا تا ہے۔
نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کی رپورٹ کے مطابق جمنا ندی کی لمبائی تقریباً 1370 کلومیٹر ہے۔ اس میں سے پلا سے کالندی کنج تک کی لمبائی 54 کلومیٹر ہے۔ وزیرآباد سے کالندی کنج کا حصہ 22 کلومیٹر ہے۔ یہ جمنا کی پوری لمبائی کا صرف دو فیصد ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جمنا میں تقریباً 76 فیصد آلودگی اسی حصے میں ہوتی ہے۔ مانسون کے علاوہ سال کے باقی نو مہینوں میں دریا میںتازہ پانی نہیں رہتا۔
دہلی حکومت کے وزیر آتشی کا کہنا ہے کہ کیمیکل کی مدد سے جمنا ندی پر جھاگ صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ جمعرات کواس کا اسپرے کیا گیا۔ اس سے ایک دو دن میں پانی صاف ہو جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
