• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > دہلی – این سی آر بنا گیس چیمبر، ہوا ہوئی مزید زہریلی
National

دہلی – این سی آر بنا گیس چیمبر، ہوا ہوئی مزید زہریلی

CliQ INDIA
Last updated: November 4, 2023 2:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

دہلی – این سی آر بنا گیس چیمبر، ہوا ہوئی مزید زہریلی

نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی ایک گیس چیمبر بنی ہوئی ہے۔ دیوالی سے پہلے ہوا تیزی سے زہریلی ہوتی جا رہی ہے۔ سانس اور آنکھوں کو خطرہ ہے۔ امید تھی کہ قانون کا ڈنڈا چلنے کے بعد حکومت کی کوشش سے اگلے روز صورتحال بہتر ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے آج (ہفتہ) صبح 4 بجے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کا انڈیکس انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) 500 سے تجاوز کر گیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو دہلی میں سنگین زمرے کے ساتھ 459 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق آج ہوا کے معیار کے انڈیکس میں معمولی بہتری آئے گی لیکن اگلے تین دنوں تک ہوا سنگین زمرے میں رہے گی۔ اس لیے فی الحال آلودگی سے زیادہ راحت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) پابندیوں کا چوتھا مرحلہ بھی ایک دو دن میں نافذ ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا، ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کی ذیلی کمیٹی نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ دہلی کا اوسط ایئر انڈیکس 368 تھا۔ ایک وقت دوپہر 12 بجے ایئر انڈیکس 475 تک پہنچ گیا تھا۔ اس کے بعد ایئر انڈیکس میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ اس کی وجہ سے شام پانچ بجے ایئر انڈیکس 456 تھا۔ فی الحال گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے تیسرے مرحلے کی پابندیاں نافذ رہیں گی۔ ضرورت پڑنے پر پابندیوں کا چوتھا مرحلہ لاگو کیا جائے گا۔

اس سے قبل کل (جمعہ) صبح 5 بجے کے اعداد و شمار بھی خوفناک تھے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں اے کیو آئی سنگین زمرے کے ساتھ 459 تھا۔ نوئیڈا میں یہ سطح 418 تھی۔ غازی آباد کا اے کیو آئی صبح 363 ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کی شام 5 بجے دہلی کا اوسط اے کیو آئی 402 تھا۔ یہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی سب سے خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔

قومی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی زہریلی ہوا کے درمیان، دہلی حکومت نے جمعرات کو نرسری سے پانچویں جماعت تک کے اسکولوں کو دو دن (3 اور 4 نومبر) کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے معاملے پر حکومت کو پھٹکار لگائی تھی۔

جمعرات کو دہلی کے 37 مانیٹرنگ اسٹیشنوں میں سے کم از کم 18 نے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کو سنگین زمرے میں درج کیا۔ قابل ذکر ہے کہ صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو اچھا، 51 اور 100 کے درمیان تسلی بخش، 101 اور 200 کے درمیان درمیانی، 201 سے 300 کے درمیان خراب، 301 سے 400 کے درمیان انتہائی خراب اور 401 اور 500 کے درمیان کو سنگین زمرے میں سمجھا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پہلی فہرست جاری کی، اس میں 144 نام ہیں۔
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے برقی زرعی ٹریکٹروں کے لیے نیا معیار جاری کیا۔
راہُل گاندھی بریجیندر سنگھ سدبھاؤ یاترا میں شامل ہوں گے گروگرام میں ہریانہ کانگریس طاقت کی کشمکش کے درمیان
یوپی اے ٹی ایس نے آئی ایس کے چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا
بھارت کی شرح نمو سست، مہنگائی کے خطرات میں اضافہ، حکومت نے مہنگے خام تیل کے اثرات کی نشاندہی کی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ہائی وے پر ڈمپر اور ٹریلر میں ٹکر، لگی آگ، ایک جاں بحق، تین زخمی
Next Article آئی ایس ایل: کیرالہ بلاسٹرس کے سامنے مشرقی بنگال کا چیلنج
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?