جموں ،9 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھنے والی پیرا آرچر شیتل دیوی نے آج راشٹرپتی بھون نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر دروپدی مرمو سے باوقار ارجن ایوارڈ حاصل کیا۔بغیر بازو کے جنم لینے والی شیتل دیوی نے بچپن سے ہی کافی چیلنجوں کا سامنا کیا۔ تاہم، شیتل کے ناقابل تسخیر جذبے نے تیر اندازی کے میدان میں عالمی سطح پر تاریخ رقم کی۔ پیشہ ورانہ تیر اندازی میں شیتل کا داخلہ 2019 میں کشتواڑ میں ہندوستانی فوج کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب کے ذریعہ شروع ہوا۔
سابق تیر انداز کلدیپ ویدوان کی سرپرستی میں شیتل نے اپنی مہارتوں کو نکھارا، ایک منفرد تکنیک کو اپنایا جس میں شوٹنگ کے لیے اس کے پاؤں کو استعمال میں لایا۔ شیتل نے چیک ری پبلک میں ہونے والی ورلڈ آرچری پیرا چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا، اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون آرچری بن گئی۔
اس فتح نے نہ صرف اُن کو مقبول کیا بلکہ پیرس 2024 کے پیرالمپکس گیمز میں جگہ بنائی۔ شیتل کی کامیابی ایشین پیرا گیمز 2023 میں جاری رہی، جہاں اس نے انفرادی کمپاؤنڈ اور مکسڈ ٹیم ایونٹس میں طلائی اور خواتین کے ڈبلز میں چاندی سمیت متعدد تمغے جیتے کر تاریخ رقم کی ۔شیتل دیوی کی تیر اندازی میں عمدہ کارکردگی کو کئی باوقار ایوارڈز کے ذریعے مزید تسلیم کیا گیا۔ انہیں ایشین پیرا اولمپک کمیٹی نے سال کی بہترین یوتھ ایتھلیٹ اور ورلڈ آرچری کی جانب سے سال کی بہترین خواتین کی پیرا آرچر قرار دیا گیا۔ وہیں شیتل نے خواتین کے کمپاؤنڈ پیرا تیر اندازی میں اوّل رینکنگ حاصل کیا۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
