تلنگانہ میں ووٹنگ جاری، 119 سیٹوں کے لیے ہو رہی ہے ووٹنگ
نئی دہلی، 30 نومبر (ہ س)۔ پانچ ریاستوں کی اسمبلی کے آخری مرحلے میں آج صبح 7 بجے سے ریاست تلنگانہ میں ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ عوام آج 119 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ریاست کے کل 3 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ووٹر آج 2290 سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
ریاست میں کل 35,326 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ رات الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے انجام نہیں دینے والے تین پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی سے ہٹا کر معطل کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
