نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کی حکمت عملی کی تیاری کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں غور و خوض شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی صدر جے پی نڈا، جنرل سکریٹری، تمام ریاستوں کے ریاستی صدور، جنرل سکریٹریز اور انچارج کے ساتھ ساتھ تمام مورچوں کے عہدیدار بھی موجود ہیں۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے۔
اس دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر صدر جے پی نڈا ہفتہ کو پارٹی قائدین سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کا فوکس مودی حکومت کی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے، تاکہ پارٹی کو آئندہ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل ہو۔
اس کے ساتھ ہی میٹنگ میں پارٹی کے مختلف محاذوں اور ریاستی اکائیوں کو لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے لیے ہدایات دی جائیں گی۔ بال ویر دیوس اور اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش (25 دسمبر) کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال ممکن ہے۔
ہندوستھان سماچار
