بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ شروع، تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر لگ سکتی ہے مہر
نئی دہلی، 7 دسمبر (ہ س)۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر بات چیت کے لیے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، نتن گڈکری، جتیندر سنگھ اور کئی مرکزی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کا تینوں ریاستوں میں تاریخی جیت پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے انہیں ان کی جیت پر مبارکباد دی۔
یہ میٹنگ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے نام پر حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آبزرور کا انتخاب کیا جائے گا جو ان ریاستوں میں قانون ساز پارٹی کے اجلاسوں میں تال میل کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
