نئی دہلی، 19 دسمبر ( ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج تین عظیم انقلابیوں کو ان کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر انقلابیوں رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اور روشن سنگھ کی شہادت پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
بی جے پی نے ایکس ہینڈل پر لکھا-’ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم انقلابیوں رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اورروشن سنگھ کو ان کے یوم شہادت پر نمن‘۔
ہندوستھان سماچار
