بہار کے لکھی سرائے میں عشق میں چلی گولی، دو کی موت، چار زخمی
پٹنہ، 20 نومبر (ہ س)۔ بہار میں لکھی سرائے ضلع کے کبیا تھانہ علاقہ میں پیر کے روز پنجابی محلہ میں عشق و معاشقہ کی وجہ سے اندھا دھنگ فائرنگ میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگو کو گولی لگی۔ ان میں سے دو کی موت ہوگئی ہے۔ ڈی ایم امریندر کمار، ایس پی پنکج کمار اور اے ایس پی روشن کمار موقع پر پہنچ چکے ہیں۔
اس فائرنگ میں ششی بھوشن جھا کے دو بیٹوں چندن جھا اور راجندر جھا کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ششی بھوشن جھا، ان کاایک اور بیٹا درگا جھا، بہو لولی دیوی اہلیہ راج نندن جھا اور پریتی دیوی اہلیہ کندن جھا زخمی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے آشیش چودھری کا تعلق سامنے والی گھر کی لڑکی سے تھا۔ لڑکی کے گھر والے اس کی شادی اس سے نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے آشیش نے اس واردات کو انجام دیا۔
ہندوستھان سماچار/افضل
/شہزاد
