نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س):۔
مزگاو¿ں ڈاک شپ بلڈنگ لمیٹیڈ( ایم ڈی ایل ) میں تیار نیلگیری زمرے کا چوتھا جنگی بیڑہ تارا گیری ،ممبئی میں ہفتہ کو بھارتیہ بحریہ کو سونپ دیا گیا۔ پروجیکٹ 17اے کے تحت بنایا گیا یہ جنگی جہاز ڈیزائن اور تعمیر میں خود انحصاری کے حصول کی طرف ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ فریگیٹ ورسٹائل، ملٹی مشن پلیٹ فارمز ہیں جنہیں بحری شعبے میں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ جنگی جہاز پروجیکٹ 17 الفا فریگیٹس (پی-17اے) کا حصہ ہے، جو جو گائڈیڈ۔میزائل فریگیٹس کا ایک کلاس ہے جس کی تعمیر موجودہ زگاو¿ں ڈاک شپ بلڈرس (ایم ڈی ایل ) اور گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس(جی آر ایس ای) میں بحریہ کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ ایم ڈی ایل میں پروجیکٹ 17اے کے تحت سات اسٹیلتھ فریگیٹس بنائے جا رہے ہیں، جن میں سے دوسرا، اودے گیری اسی سال یکم جولائی کو سونپا گیا تھا ۔ فرنٹ لائن ملٹی مشن اسٹیلتھ فریگیٹ ادے گیری کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 26 اگست کو وشاکھاپٹنم نیول بیس پر بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا تھا۔ تاراگیری (یارڈ 12653) نیل گیری کلاس کا چوتھا جنگی جہاز ہے جسے آج بحریہ کو سونپا گیا ہے۔
تاراگیری پچھلے گیارہ ماہ میں بحریہ کو ملنے والا چوتھا جنگی جہاز ہے ۔ پہلے دو جنگی جہازوں کی تعمیر سے حاصل ہونے والے تجربے نے تاراگیری کے لیے تعمیراتی وقت کو کم کر کے 81 ماہ کر دیا ہے، جب کہ فرسٹ ان کلاس (نیلگیری) کے لیے 93 ماہ کا وقت لگا تھا۔ پروجیکٹ 17اے کے بقیہ تین جہاز (ایک ایم ڈی ایل میں اور دوجی آر ایس ای میں) اگست 2026 تک بتدریج پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ تاراگیری کی ترسیل ملک کے ڈیزائن، جہاز سازی اور انجینئرنگ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ 75% دیسی کے ساتھ اس پروجیکٹ نے 200 سے زیادہ ایم ایس ایم ای کو شامل کیا ہے اور تقریباً 4,000 لوگوں کے لیے براہ راست اور 10,000 سے زیادہ لوگوں کے لیے بالواسطہ روزگار پیدا کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
