کولکاتا، 29 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کولکاتا کے دورے سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سخت حملہ کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بی جے پی بنگال میں لوگوں کی سب سے پسندیدہ پارٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، ”بی جے پی اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بنگال کی پہلی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے۔ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور ممتا دیدی کی ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے۔ میں آج کولکاتا میں ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کروں گا۔
دوسری طرف بنگال بی جے پی نے دھرمتلہ میں امت شاہ کے جلسہ عام کے قریب کارکنوں کی بڑی بھیڑ کا ویڈیو شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ممتا بنرجی کے خاتمے کی شروعات ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج ہی ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی اسمبلی میں کالا کپڑا باندھ کر شاہ کے دورے کے خلاف احتجاج کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
