• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > اداکار راجکمار راؤ الیکشن کمیشن کے ‘نیشنل آئیکون’ مقرر
National

اداکار راجکمار راؤ الیکشن کمیشن کے ‘نیشنل آئیکون’ مقرر

CliQ INDIA
Last updated: October 26, 2023 10:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔

الیکشن کمیشن نے فلمی اداکار راجکمار راؤ کو انتخابات میں ووٹروں کی شرکت بڑھانے کے لیے نیشنل آئیکون بنایا ہے۔ جمعرات کو آکاشوانی کے رنگ بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں الیکشن کمیشن اور اداکار کے درمیان اس سلسلے میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

نئی دہلی کے آکاشوانی رنگ بھون میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنرز انوپ چندر پانڈے اور ارون گوئل کی موجودگی میں منعقدہ پروگرام میں ‘میں بھارت ہوں، ہم بھارت کے ووٹر ہیں’نظم پیش کی گئی اور ساتھ ہی راجکمار راؤ کی فلم نیوٹن کے کچھ منظر دکھائے گئے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راجکمار راؤ نے کہا کہ آج وہ کسی فلم کی تشہیر کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت میں سب سے اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے آئے ہیں۔ ووٹ دینا ہمارا حق ہے اور یہ آپ کو جمہوریت میں شرکت کا ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ہمیں اس تجربے سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ملک کے ووٹرز بالخصوص شہری اور نوجوان ووٹروں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکار نے اپنی فلم نیوٹن کو یاد کیا۔ یہ فلم نکسل متاثرہ علاقے میں تعینات ایک انتخابی افسر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کرتے ہوئے انہیں یہ تجربہ ہوا کہ انتخابی عمل میں شامل ملازمین اور افسران نے ملک میں ووٹنگ کرانے کے لیے کتنی محنت کی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ہندوستان تنوع سے بھرا ملک ہے۔ یہ تنوع سب کو ساتھ لے کر چلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ جب بھی اختلافات پیدا ہوتے ہیں وہ جمہوریت کے ذریعے حل ہوتے ہیں۔ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس میں 95 کروڑ ووٹر ہیں۔ ہماری کوششیں شمولیت پر مرکوز ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آج ملک میں خواتین ووٹرز کی شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی ریاستوں میں خواتین ووٹر مردوں سے زیادہ ہیں۔

کمیشن نوجوانوں میں انتخابات کے تئیں بے حسی کو دور کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے سچن تیندولکر اور اب راجکمار راو¿ کو نیشنل آئیکون مقرر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دو ماہ قبل کرکٹ لیجنڈ اور بھارت رتن سچن تیندولکر کو الیکشن کمیشن نے ووٹر بیداری اور تعلیم کے لیے ‘نیشنل آئیکون’ بنایا تھا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا اپنے آپ کو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور ہندوستانیوں کے ساتھ منسلک کر رہا ہے اور انہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نیشنل آئیکون کے طور پر نامزد کر رہا ہے تاکہ ووٹروں کو جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ کمیشن نے پچھلے سال مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکون کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ اس سے قبل، 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران، ایم ایس دھونی، عامر خان اور میری کوم جیسے اسٹارس الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قومی آئیکون تھے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کے لیے تعلیم اور نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن منظور
ایس جے شنکر کا ماریشس اور متحدہ عرب امارات کا دورہ، بحر ہند اور مغربی ایشیا میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اشارہ
اے اے آئی کے 25 ہوائی اڈے تین سال کے لیز پر دیئے جائیں گے
مہاراشٹر میں کانگریس کو بڑا دھچکا، ملند دیوڑا نے رشتہ توڑا
نیپال بس حادثے میں 41 ہلاک، فضائیہ کے طیارے سے آج مہاراشٹر لائی جائیں گی24 لاشیں | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پیرا ایشین گیمز: ہندوستان نے ریکارڈ 18 واں طلائی تمغہ جیتا، 72 تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر
Next Article فلم 'اپوروا' کا ٹریلر ہوا ریلیز، فلم ڈزنی ہاٹ اسٹار پر 15 نومبر کو ریلیز ہوگی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?