رائے پور، 15 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس نے اتوار کو چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اس میں 30 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو پٹن سے، نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو کو امبیکاپور سے، گریش دیوانگن کو راج ناندگاؤں سے اور موہن لال مارکم کو کونڈاگاؤں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
