رامبن میں مسلسل بارش کی وجہ سے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل
جموں، 17 اکتوبر(ہ س)۔ جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ ضلع رامبن میں گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنررامبن مسرت ضیاء نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسلسل بارش کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آج شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ایکس پر ڈی سی نے لکھا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ مسلسل بارش کی وجہ سے رامبن کے قریب کیفیٹیریا موڑ پر ناقابل آمدرفت ہو گئی ہے۔ اس لئے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور آج سفر کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسلسل بارش کے پیش نظر رامبن میں طلباء کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہائیر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری و نجی اسکول آج بند رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل سے مسلسل بارش کے پیش نظر، ضلع رامبن میں ہائر اسیکنڈ لیول تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج بند رہیں گے۔ تاہم امتحانات مطلع شدہ تاریخ کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/شہزاد
