• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > وہائٹ ہاوس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ایک بار پھر سخت الفاظ کا تبادلہ
International

وہائٹ ہاوس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ایک بار پھر سخت الفاظ کا تبادلہ

CliQ INDIA
Last updated: October 21, 2025 6:31 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

واشنگٹن،20 اکتوبر(ہ س)۔حکام کے مطابق پچھلے جمعہ کو وائٹ ہاوس میں ہونے والی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کی ملاقات پرامن نہیں تھی۔فائنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے ملاقات کے دوران زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ جنگ ختم کرنے کے لیے روس کی شرائط قبول کریں، اور خبردار کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین نہ مانے تو وہ یوکرین کو تباہ کر دے گا۔ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ افراد نے تصدیق کی، یہ ملاقات کئی بار شدید زبانی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی، اور اس دوران ٹرمپ مسلسل گالیاں دے رہے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر نے اصرار کیا کہ زیلنسکی مکمل ڈونباس خطے پر ماسکو کو دستبردار ہو جائیں، جو مطالبہ پوٹن نے گذشتہ جمعرات کو ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بھی دہرایا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ زیلنسکی اور ان کی ٹیم وائٹ ہاوس اس امید کے ساتھ گئی تھی کہ وہ ٹرمپ کو قائل کریں گے کہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹامہاک میزائل فراہم کیے جائیں، لیکن آخرکار امریکی صدر نے اسے مسترد کر دیا۔ایک یورپی اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا کہ تمہیں کوئی معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ تم تباہی کا سامنا کرو گے۔اس عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی مہمان سے کہا: تم جنگ ہار رہے ہو، اور اگر پوٹن چاہے گا تو وہ تمہیں تباہ کر دے گا۔مزید برآں تین یورپی عہدیدار جو ملاقات کی تفصیلات سے واقف تھے، انھوں نے تصدیق کی کہ ٹرمپ نے ملاقات کا زیادہ تر وقت زیلنسکی کو ڈانٹنے میں گزارا، جنگ کے بارے میں پوٹن کی دلائل دہرائیں اور انہیں روسی پیشکش قبول کرنے کی ترغیب دی۔ایک اہلکار نے کہا کہ یوکرینی صدر ملاقات کے بعد بہت منفی تھے، اور مزید کہا کہ یورپی رہنما پر امید نہیں ہیں، لیکن وہ اگلے اقدامات کی منصوبہ بندی میں حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس ملاقات کے تناو بھرے ماحول نے فروری میں ہونے والی ایک مشابہہ ملاقات کی یاد دلا دی، جب ٹرمپ اور ان کے نائب جی ڈی فانس نے زیلنسکی کی امریکہ کے تئیں شکریہ نہ ادا کرنے کے سبب تنقید کی تھی۔روسی صدر نے گزشتہ جمعرات کو ٹرمپ کو ایک نئی پیشکش کی تھی، جس کے مطابق یوکرین کو مشرقی ڈونباس میں زیر کنٹرول علاقوں سے دستبردار ہونا ہوگا اور اس کے بدلے میں اسے خیرسون اور جنوبی زاپوریجیا کے کچھ چھوٹے علاقے حاصل ہوں گے، جیسا کہ باخبر عہدیداروں نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی۔جبکہ کیف نے پہلے مشرقی علاقوں میں سے کسی بھی علاقے سے دستبرداری کرنے سے انکار کیا تھا۔ اتوار کو یوکرینی پارلیمنٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ اولیکساندر میرِجکو نے یہی موقف دہرایا، اور کہا کہ ڈونباس کو روس کے حوالے کرنا بغیر لڑائی کے یوکرینی معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوٹن نے یہ متنازعہ خیال ممکنہ طور پر یوکرین کے اندر انتشار پیدا کرنے اور ملک کی یکجہتی کو کمزور کرنے کے لیے پیش کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

ایران کے حملے کا جواب دینے کے لیے امریکہ تیار، بائیڈن انتظامیہ نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو اسرائیل بھیجا
اسرائیل نے چار یرغمالیوں کو حماس کے ساتھ شدید لڑائی میں 4رہا کر وایا، 274 فلسطینی مارے گئے
سابق ایف بی آئی ایجنٹ کامران فریدی رہا، امریکا سے پاکستان واپس آنا ہو گا
نیپال میں پانچ لاکھ سے زیادہ ویب سائٹس پر پابندی
امریکہ کا غزہ کے قریب فوجی اڈا قائم کرنے کی اجازت دینے سے انکار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بندوق کی نوک پر فلپ کارٹ ڈیلیوری ایجنٹ کو لوٹنے والے تین مجرموں کو پولیس نے گرفتار کیا۔
Next Article آر پی ایف نے ریلوے اسٹیشن سے 23,182 روپے مالیت کے پٹاخے ضبط کیے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?