• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > قدیمی آرمینی باشندوں کا اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف ڈٹے رہنے کا اعلان
International

قدیمی آرمینی باشندوں کا اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف ڈٹے رہنے کا اعلان

CliQ INDIA
Last updated: December 30, 2023 5:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

مقبوضہ بیت المقدس، 30 دسمبر(ہ س)۔

یروشلم میں آرمینی باشندوں کے روایتی اور قدیمی رہائشی علاقے کے سلسلے میں آسٹریلین اسرائیلی سرمایہ کار سے کیے گئے معاہدے کے خلاف یروشلم میں غم و غصہ بھڑک اٹھا ہے۔ مشرقی یروشلم کے رہائشی آرمینی باشندوں کا ایک بڑا فیصد علاقہ اس ڈیل کی زد میں آئے گا۔

اسرائیلی ڈیل کے تحت آرمینی تعمیرات کو بلڈوزر سے ہموار کر کے ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کے لیے پر تعیش ہوٹل قائم کیا جائے گا۔ جبکہ اس علاقے کی قدیمی آبادی کو بے دخل کر دیا جائے گا۔ آرمینی آبادی کے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں گھروں کو مسمار کرنے والے بلڈوزروں کا راستہ روکنے کے لیے ان کے سامنے کھڑے ہو گئے۔

ایک آرمینی تاجر کا کہنا تھا یہودی آباد کار ہم آرمینی کمیونٹی کی طاقت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوئی ہے اس لیے اس نے ہمیں تباہ کرنے کے لیے بلڈوزر لگائے ہیں۔ ہم پرامن احتجاج شروع کر رہے ہیں اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ ہم خوفزدہ ہیں یا خوف زدہ کیا جاسکتا ہے۔

آرمینی نوجوانوں نے یہودی تعمیرات روکنے کے لیے خیمے لگا کر ان میں رہنا شروع کر دیا ہے اور ہر قیمت پر مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ اسرائیلی تعمیرات روکیں اور اپنی زمین بچا سکیں۔

آرمینی آبادی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز 30 سے زائد مسلح افراد نے آرمینی شہریوں اور پادری پر حملہ کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ اس حملے کی ذمہ داری رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ڈینی روتھمین پر عاید ہوتی ہے۔ ‘یہ حملہ پادری کی طرف سے اس غیر قانونی اور متنازعہ ڈیل کو عدالت میں چیلنج کیے جانے کے فوری بعد کیا گیا تھا۔

واضح رہے مشرقی یروشلم مسلمانوں، مسیحیوں، یہودیوں اور آرمینی عوام میں بٹا ہوا ہے۔ اسرائیل نے اس پر 1967 میں قبضہ کیا تھا، لیکن بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔

اس علاقے میں زمین سے متعلق حقوق جھگڑے کی بنیاد ہیں۔اسرائیل اپنی یہودی بستیوں کی تعمیر اس جھگڑے کو بڑھانے کا باعث ہے۔ اسرائیل اپنے جبری اور قبضہ جاتی ہتھکنڈوں سے مقامی آبادی کو بے دخل کرنے کی کوشش میں رہتی ہے۔

اس قدیمی شہر میں اب آرمینی آبادی کے صرف دوہزار افراد اپنے علاقے میں باقی رہ گئے ہیں۔ باقی سب امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف چلے گئے۔ آرمینی آبادی کی اکژیت نے بھی فلسطینی عوام کی طرح اسرائیلی شہریت قبول نہیں کی ہے۔

اس سلسلے میں تنازعہ اس وقت اٹھا جب ماہ اپریل میں تل ابیب نے اس زمین کو ہتھیانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کیں۔ آرمینی زمین کا 2،8 ایکڑ کا قطعہ ایک کمپنی کو اسرائیل 99 سال کے لیے لیز پردے رہا ہے۔ اس پر پادری اور ساری آرمینی آبادی میں رد عمل شروع ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

غزہ ساحل پر میرینز اور امریکی فوج لڑائی کا دائرہ وسیع ہونے سے روکے گی!
روس نے 14 سال قید کی سزا پانے والے امریکی استاد کو رہا کر دیا۔ | BulletsIn
غزہ میں امداد کی تقسیم کااسرائیلی طریقہ اور شہریوں کا قتل ،برطانیہ سمیت 24 ممالک کی مذمت
فلسطینی اتحاد، امریکی مخالفت کے درمیان مکمل یونان ممبرشپ کے لیے دوبارہ کوشش کرتا ہے
حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو 6 ماہ مکمل، نیتن یاہو کے خلاف احتجاج میں شدت، انتخابات کا مطالبہ، یروشلم میں آج ریلی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چھٹے ہفتے بڑھ کر 620.44 ارب ڈالر ہو گئے۔
Next Article پرولیا میں ٹرینوں کوروکا، کئی ٹرینیں پھنسی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?