• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > فلسطینی قیدیوں کو نیم برہنہ کرنے اور تصاویر بنانے کی حماس نے پرزور مذمت کی
International

فلسطینی قیدیوں کو نیم برہنہ کرنے اور تصاویر بنانے کی حماس نے پرزور مذمت کی

CliQ INDIA
Last updated: December 9, 2023 7:00 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

غزہ،09دسمبر(ہ س)۔

حماس کے ایک سینئر رہنما عزت الرشق نے اسرائیل پر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ الزام سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینی اسیران کی ایسی تصاویر سامنے لانے کے بعد دھرا گیا ہے۔ تصاویر میں اسرائیلی فوج نے ان اسیر فلسطینیوں کے زیر جامہ کے اتارے جانے کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر دکھائی ہیں۔اسرائیل کی اس انسانیت کے خلاف توہین آمیز اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنے والے عزت الرشق فلسطین سے باہر جلاوطنی کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس واقعے کا نوٹس لینے کے لیے کہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان اسیران کی رہائی کے لیے مدد کی جائے۔بین الاقوامی صلیب احمر نے بھی فلسطینی اسیران کی نیم برہنہ تصاویر بنا کر اچھالے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے تمام اسیران کو عزت اور وقار کے ساتھ رکھا جانا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان کے حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے اسرائیلی ٹی نے بھی ان فلسطینی اسیران کی اس حالت میں اپنی فوج کی بنائی ہوئی فوٹیج دکھائی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق یہ حماس کے جنگجو ہیں جنہیں غزہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں نیم برہنہ کر کے ان کے سر نیچے کیے گئے ہیں اور غزہ کی گلی میں بٹھایا گیا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے اس بارے میں ایک سوال پر اس انداز کی گفتگو کی ‘ہم ان افراد کی بات کر رہے ہیں جنہیں جبالیا سے حراست میں لیا گیا ، جو حماس کے لیے ایک محور کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم فوجی عمر کے حامل مردوں کی بات کر رہے ہیں، جنہیں عام شہریوں کی آبادی سےکئی ہفتے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ ‘

ان تصاویر میں سے ایک میں دکھایا گیا ہے ‘ 20 سے زائد لوگ گلی میں گھٹنے ٹیکتے ہوئے نیم برہنہ ہیں۔ ان کے آس پاس ایک درجن کے قریب چپلیں اور جوتے بکھرے ہوئے ہیں۔ اتنی ہی تعداد میں نیم برہنہ افراد کو ایک فوجی ٹرک کے عقبی حصے میں گھستے ہوئے دکھایا گیا ہے۔’ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد کچھ فلسطینیوں نے انہیں پہچان لیا ہے اور کہا ہے ان میں ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں جن کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔لندن میں موجود ایک عربی زبان کے صحافتی ادارے’ العربی الجدید’ نے کہا ہے ان میں شامل ایک صحافی ‘العربی الجدید’ سے وابستہ ہے۔ ہم اپنے اس کارکن کی گرفتاری اور توہین کی مذمت کرتے ہیں۔’العربی الجدید’ نے اس صحافی کا نام ‘ضیا کہلوت’ بتایا ہے۔اس ادارے نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ دیا کہلوت اور دیگر فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کی مذمت کی جائے۔صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم ادارے ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلستٹس’ کی طرف سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ دیا کہلوت کو فوری رہا کیا جائے۔ادھر بعض فلسطینی شہریوں نے ان افراد کی گرفتاری کی جگہ کی تصاویر سے شناخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو بیت لاھیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس علاقے کو اسرائیلی فوج حکماً اور جبراً خالی کراتی رہی ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے اس علاقے کو کئی ہفتے پہلے محاصرے میں لیا تھا۔ایک امریکی فلسطینی شہری ہانی المدھون ورجینیا میں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ان اسیروں میں ایک ان کا رشتہ دار بھی ہے جس کا حماس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ‘معصوم شہریوں کا حماس یا کسی دوسرے گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ممتاز فلسطینی سیاستدان حنان عشروای نے کہ ‘ایکس’ پر کہا یہ تصاویر فلسطینی مردوں کی کھلی اور بد ترین توہین ہے۔ ان لوگوں کو ان کے گھروں سے اٹھا کر اور انہیں برہنہ کر کے اسرائیلی فوج اپ نی جنگ میں جیتی ٹرافیوں کی صورت دکھا رہی ہیں۔ یہ شرمناک ہے۔’

ہندوستھان سماچار/محمد

You Might Also Like

ایران کا دعویٰ: ایف-35 جیٹ ہیٹ سیکنگ میزائل سے مار گرایا
فرانسیسی صدر اردن پہنچے، شاہ عبداللہ سے ملاقات
محمد یونس کی کابینہ میں وزراء کی جگہ 13 مشیر شامل، طلبہ تحریک کے رہنما بھی حکومت کا حصہ | BulletsIn
اسرائیل کا حماس کے سوا دیگر فلسطینیوں کو غزہ کا انتظام دینے کا تجرباتی منصوبہ
نیپال کی فوج نے جمعرات سے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ساورین گولڈ بانڈ کی اگلی قسط دسمبر اور فروری میں جاری کرے گی حکومت
Next Article آئی جی پی جموں زون آنند جین نے ضلع رامبن میں امن و امان سیکورٹی و جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?