• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > سوڈان میں ہسپتال پر ڈرون حملے سے سات افراد جاں بحق
International

سوڈان میں ہسپتال پر ڈرون حملے سے سات افراد جاں بحق

CliQ INDIA
Last updated: December 16, 2025 6:32 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

خرطوم،15دسمبر(ہ س)۔سوڈان کے وسط میں جنوبی کردوفان میں واقع شہر الدلنج کے ایک فوجی ہسپتال کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ جس شہر کو ریپیڈ سپورٹ فورسز نے گھیر رکھا ہے وہاں اتوار کو ڈرون حملے کے نتیجے میں سات شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔فرانس پریس نیوز ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ماخذ کے مطابق زخمیوں میں ہسپتال کے مریض یا ان کے ساتھ موجود لوگ شامل ہیں۔ یہ ہسپتال شہریوں اور فوجیوں دونوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ الدلنج پر یہ حملہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے ایک بیس پر کادوقلی میں ایک دن پہلے ہونے والے اس ڈرون حملے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں چھ امن اہلکار ہلاک ہوئے۔فوج نے اس حملے کی ذمہ داری سپورٹ فورسز پر ڈالی تھی جنہوں نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ الدلنج جنوبی کردوفان میں واقع ہے اور اب بھی سوڈانی فوج کے کنٹرول میں ہے لیکن 18 ماہ سے سپورٹ فورسز کے محاصرے میں ہے۔

اقوام متحدہ نے نومبر میں کادوقلی میں قحط کی موجودگی کی تصدیق کی اور الدلنج کو بڑے خطرے سے دوچار قرار دیا۔ اتوار کے اس سے قبل ریپیڈ سپورٹ فورسز نے ایک بار پھر ڈرون کے ذریعے سوڈان کے وسط میں جنوبی کردوفان ریاست کے شہر کادوقلی پر حملے کیے۔فیلڈ ذرائع نے اتوار کو ” العربیہ “ کے نمائندے کو بتایا کہ مشرقی کادوقلی پر حملوں میں شدت لائی گئی اور شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے ریپیڈ سپورٹ فورسز نے گزشتہ اکتوبر کے آخر میں تیل سے مالا مال کردوفان خطے کے مشرق میں پیش قدمی کی تھی جو تین ریاستوں میں منقسم ہے۔ اس سے قبل آر ایس ایف نے مغربی سوڈان کے دارفور خطے میں فوج کے آخری گڑھ الفاشر پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

وسیع اور زراعت و مویشی پروری کے لیے مشہور کردوفان خطہ فوجی یونٹوں کی نقل و حرکت اور لاجسٹک سطح پر ایک تزویراتی ربط کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ان علاقوں کے درمیان واقع ہے جو شمال، مشرق اور وسط میں فوج کے کنٹرول میں ہیں سپورٹ فورسز اپریل 2023 سے فوج کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہیں اور اس زرخیز خطے میں اپنے جنگجو، ڈرونز اور اتحادی ملیشیا تعینات کر چکی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقی کیس پر 3 لاکھ سے زائد دستخط
نیپال- بھارت تعلقات کا موازنہ چین سے نہیں کیا جاسکتا: پارلیمانی کمیٹی
بائیڈن اور جن پنگ 15 نومبر کو سان فرانسسکو میں ملاقات کریں گے۔
بائیڈن نے امریکہ میں اے آئی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے مقصد سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے | BulletsIn
امریکہ نے ایک بار پھر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جرات مندانہ سوچ اور انتھک کوششوں نے ہندوستان کے توانائی کے شعبے کو بدل دیا ہے: پیوش گوئل
Next Article پولیس سب انسپکٹر پر حملے کے دو قصوروار گرفتار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?