ریاض،20نومبر(ہ س)۔
سعودی عرب نے قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی آئل کمپنی ‘آرمکو’ نے توانائی کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے حوالے سے کیا ہے۔’ آرمکو ‘ کے اعلان کے مطابق نئے گیس فیلڈ اس علاقے میں ملے ہیں جسے خالی کوارٹر ریجن قرار دیا جاتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قدرتی گیس کی دریافت پہلے سے دریافت شدہ پانچ فیلڈز میں ہوئی ہے۔ یہ علاقہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہے۔الحیران قدرتی گیس فیلڈ میں گیس ملنے کی تصدیق اس وقت ہوئی جب گیس کا حنیفہ ذخائر سے بہاو الحیران کی طرف سامنے آیا۔ایک کنویں سے 30 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ ہے۔ یہ مقدار 1600 بیرل کنڈینسیٹس کے برابر ہے۔دوسری جانب المحاکیک گیس فیلڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ قدرتی گیس کے ذخائر ملے ہیں۔ یہ دو کنویں ہیں جو 85۔0 ایم ایم سی ایف ڈی کا بہاو¿ سامنے آنے کے بعد ہوئی ہے۔مزید برآں یہ قدرتی گیس بھی پہلے دریافت شدہ کھیتوں میں پانچ ذخائر میں دریافت ہوئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
