ٹوکیو، 4 اکتوبر (ہ س)۔ جاپان کی سابق اقتصادی سلامتی کی وزیر سانائے تاکائیچی کو ہفتے کے روز حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی پہلی خاتون لیڈر منتخب کر لیا گیا، جس کی وجہ سے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی(ایل ڈی پی) نے سانائے تکائچی کو نیا قائد منتخب کرلیا ہے جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بنے جارہی ہیں۔سانائے تکائچیکی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔
پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت 4 امیدواروں کے ساتھ تھا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔شنجیرو کوئزومی اگر انتخابی دوڑ میں کامیاب ہوجاتے تو وہ جاپان کی تاریخ میں نوعمر ترین وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بن جاتے۔سانائے تکائچی دائیں بازوں کی جانب جھکاو¿ رکھتی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ جاپانی پارلیمنٹ میں اگلے وزیراعظم کے چناو¿ کے لیے 15 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
