• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > بنگلہ دیش : ٹرین میں آگ لگنے سے 4 مسافر ہلاک، پولیس کو سازش کا اندیشہ
International

بنگلہ دیش : ٹرین میں آگ لگنے سے 4 مسافر ہلاک، پولیس کو سازش کا اندیشہ

CliQ INDIA
Last updated: January 6, 2024 2:00 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

بنگلہ دیش : ٹرین میں آگ لگنے سے 4 مسافر ہلاک، پولیس کو سازش کا اندیشہ

ڈھاکہ، 6 جنوری (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعہ کی دیر رات ٹرین میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ آتش زنی کا معاملہ کسی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے دو روز قبل پیش آیا ہے اور ملک کی اہم اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق دارالحکومت کے علاقے گوپی باغ میں ٹرین میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسسٹنٹ فائر سروس آفیسر رقیب الحسن کے مطابق جمعہ کی رات فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ آگ مسافر ٹرین بیناپول ایکسپریس کے چار ڈبوں تک پھیل گئی۔ یہ ٹرین ہندوستانی سرحد کے قریب ساحلی شہر بیناپول سے آرہی تھی۔ آگ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب اس وقت لگی جب ٹرین ڈھاکہ ریلوے اسٹیشن کی طرف بڑھ رہی تھی۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ریلوے کے مطابق ٹرین میں 292 مسافر سوار تھے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ٹرین کو ایک سازش کے تحت آگ لگائی گئی۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے ایڈیشنل کمشنر محی الدین کے مطابق یہ ایک منصوبہ بند حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ حملہ آور کون ہیں لیکن وہ اچھی طرح سے منصوبہ بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس قسم کا واقعہ لوگوں اور پولیس افسران کو خوفزدہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں 7 جنوری کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ تاہم حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بی این پی یہ کہتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کر رہی ہے کہ شیخ حسینہ کے وزیر اعظم رہنے تک منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔ اپوزیشن جماعتیں غیر جانبدار نگراں حکومت کے تحت عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں جب کہ حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ ملکی آئین میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔ ملک میں اتوار سات جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے غیر ملکی مبصرین بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں، جن میں بھارت کے الیکشن کمیشن کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا :برطانوی اخبار کا دعویٰ
اسرائیل اورامریکہ کے درمیان اختلاف سامنے آگئے، نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی | BulletsIn
تہران کے غزہ میں داخلے سے امریکہ کیساتھ جنگ چھڑ سکتی: ایرانی رہنماکا انتباہ
ایران میں نشہ چھڑانے کے مرکز میں آتشزدگی، 32 افراد ہلاک
بنگلہ دیش عید سے قبل بھارت سے 45 ہزار ٹن ڈیزل درآمد کرے گا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article خام تیل 79 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
Next Article بنگال میں موسم نے لی کروٹ ، درجہ حرارت میں اضافہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?