ڈھاکہ ، 24 دسمبر (ہ س)۔
بنگلہ دیش میں اتوار کی صبح مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ حبی گنج کے مادھ پور میں اکھورا-سلہٹ ریلوے لائن پر پیش آیا۔ مال گاڑی تیل سے لدی ہوئی ہے۔
بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق اس مال ٹرین کا ایک ڈبہ اتوار کی صبح تقریباً 9 بج کر 15 منٹ پر منٹالا ریلوے اسٹیشن پر پٹری سے اتر گیا۔ اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ڈبہ گارڈ کا بتایا جاتا ہے۔ اخبار کے مطابق اس وقت سلہٹ ڈھاکا روٹ پر ریل رابطہ معمول پر ہے۔ ریلیف ٹرین وہاں پہنچ گئی ہے۔ پھنسے کوچ کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
