امریکہ میں پرکاش پرو کے موقع پر گردوارہ میں خالصتان حامیوں نے بھارتی سفیر سندھو کے ساتھ کی دھکامکی
نیویارک، 28 نومبر (ہ س)۔ امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کے ساتھ پرکاش پرو کے موقع پر لانگ آئی لینڈ کے ایک گرودوارے میں خالصتان حامیوں نے دھکا مکی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ماتھا ٹیکنے گئے تھے۔ سکھ برادری کے لوگوں نے ان لوگوں کو باہر نکال دیا۔
سندھو نے اتوار کو ایکس پر لکھا، انہیں لانگ آئی لینڈ کے گرو نانک دربار میں گروپورب منانے کا شرف حاصل ہوا۔ اس دوران کیرتن سنا۔ گرو نانک کے یکجہتی، اتحاد اور مساوات کے ابدی پیغام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ لنگر میں شامل ہوا۔ سب کے لیے آشیرواد مانگا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
