• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > امریکہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر اپنا اثر استعمال کرے: ترکیہ
International

امریکہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر اپنا اثر استعمال کرے: ترکیہ

CliQ INDIA
Last updated: December 18, 2023 9:30 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

انقرہ،18دسمبر(ہ س)۔

ترکیہ کے وزیرخارجہ حاقان فیدان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے تاکہ غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے رک سکیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن سے کہی ہے۔ترکیہ دہائیوں پرانے تنازعے کے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے اور اسرائیل کے شدید ناقدین میں شامل ہوتے ہوئے مسلسل مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ترکیہ اسرائیل کےحامی مغربی ملکوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہتا ہے۔

امریکہ اسرائیل کا قریب ترین ساتھی ہے اور اسرائیل حماس جنگ میں اس کے باوجود اسرائیل کے حق دفاع کا حامی ہے کہ اسرائیل نے پورے غزہ کو بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔ 20 لاکھ کے قریب فلسطینی بے گھر اور 19 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، ان شہید کیے گئے افراد میں زیادہ تر فلسطینی عورتیں اور بچے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے بلینکن کو غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال کے بارے میں بتایا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز صدر طیب ایردوآن نے صدر جوبائیڈن سے کہا تھا تھا غزہ میں جنگ بندی کرانا امریکہ کی تاریخی ذمہ داری ہے۔اب ترک وزیر خارجہ نے بلینکن پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور اس سے پہلے مکمل جنگ بندی کی جائے۔ تاکہ پائیدار امن کا رستہ کھلے اور دو ریاستی حل نکل سکے۔ترکیہ غزہ میں حالیہ تباہی کے بعد اسرائیل کو مسلسل ایک دہشت گرد ریاست قرار دے رہا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ترکیہ نے اپنے تجارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے ترکیہ کے اندر اس کی اپوزیشن جماعتیں ایردوآن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔تاہم ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت 48 فیصد نیچے آگئی ہے۔ جبکہ باقی تجارت کا بڑا حصہ ان بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو ترکیہ سے کام کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

نیپال کے وزیر خارجہ اور سابق وزرائے خارجہ نے بھارت کے نو منتخب وزیر خارجہ جے شنکر کو مبارکباد دی
یروشلم : مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی
نیپالی فوج کا دستہ مشترکہ فوجی مشق ‘سوریہ کرن’ میں شرکت کے لیے ہندوستان روانہ
اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والےعالمی صمود فلوٹیلاکو روکا ،سیکڑوں کارکنان حراست میں لئے گئے
آسٹریلیا ویمن کا بھارت کو 3-0 سے کلین سویپ، ایلیسا ہیلی نے الوداعی ون ڈے میں 158 رنز بنا کر ہوبارٹ میں 185 رنز کی فتح دلائی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article سوورین گولڈ بانڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین موقع، قیمت 6199 روپے فی گرام
Next Article منی پور پولیس نے 314 لوگوں کو حراست میں لیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?