ماسکو،18اکتوبر(ہ س)۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ کے ایک اسپتال پر حملہ جس میں سینکڑوں فلسطینیوں کی موت واقع ہوئی ایک چونکا دینے والا جرم تھا۔ اور مزید کہا کہ اسرائیل کو یہ ثابت کرنے کے لیے سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنی چاہیے کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں تھا۔وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ریڈیو سپوتنک کو بتایا کہ یہ حملہ ایک حیران کن غیر انسانی جرم ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے سپٹنک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق یہ حملہ ایک جرم ہے اور ایک غیر انسانی عمل ہے۔غزہ کے ہسپتال پر حملے کے بعد بین الاقوامی برادری بالخصوص سعودی عرب، اردن، ترکیہ، عمان، قطر، مصر اور خلیج تعاون کونسل نے حملے کی مذمت کی تھی۔فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حملے پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں سات اکتوبر سے اب تک تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
