• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضہ 'بڑی غلطی ہو گی: امریکی صدر جو بائیڈن کا انتباہ
International

اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضہ 'بڑی غلطی ہو گی: امریکی صدر جو بائیڈن کا انتباہ

CliQ INDIA
Last updated: October 16, 2023 6:58 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

واشنگٹن،16اکتوبر(ہ س)۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ ایک ’بڑی غلطی ہو گی‘۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن سے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آیا وہ غزہ پر قبضے کی حمایت کریں گے؟

انہوں نے بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’حماس تمام فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔‘دو ریاستی حل کے لیے دیرینہ امریکی مطالبے کو دہراتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’ایک فلسطینی اتھارٹی کی ضرورت ہے۔‘امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان جنگ کے پھیلنے کا امکان ہے۔خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اسرائیل نے آٹھ دن قبل حماس کے حملوں کے جواب میں غزہ پر بمباری شروع کر دی تھی۔ حماس کے حملوں میں تقریباً 1300 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار 670 سے زیادہ فلسطینی اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد چھوٹے اور گنجان آباد علاقے غزہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ نے خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کشیدگی کے بڑھنے، شمال میں دوسرے محاذ کے کھولنے اور یقنیاً ایران کی شمولیت کا خطرہ موجود ہے۔‘سنیچر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دوسرے بحری جہاز کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ’کشیدگی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی ریاستی یا غیرریاستی عناصر کو روکنے کے لیے یہ تعیناتی ہمارے عزم کی علامت ہے۔‘

طیارہ بردار بحری جہاز ڈوائٹ آئزن ہاور مشرقی بحیرہ روم میں بڑے بحری جہاز جیرالڈ کے ساتھ ایک چھوٹے بحری بیڑے میں شامل ہو گا۔ایک امریکی عہدیدار نے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کے لیے ایک مسئلہ ہے۔ ’بحری جہازوں کے ساتھ جنگی طیارے بھی ہیں۔ اس کشیدگی کو علاقائی تنازع بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جاری ہے۔اتوار کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی حکام کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ ’اگر وہ غزہ میں اپنے مظالم بند نہیں کرتا تو ایران محض مبصر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے تو امریکہ کو بھی بھاری نقصانات اٹھانا پڑیں گے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

غزہ جنگ تیسرے مہینے میں داخل، اسرائیلی بمباری جاری
امریکی افواج پر حملوں سے ایران کے ساتھ تصادم کا خطرہ ہے: ماہرین
اسرائیل لبنان کی طرف جنگ کو پھیلانے سے خصوصی گریز کرے : میکرون
ٹرمپ پر تنقید، نوبل انعام یافتہ نائجیرین مصنف کا امریکی ویزا منسوخ
غزہ کے ایک تہائی باشندے کئی دنوں سے کچھ نہیں کھا رہے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کرناٹک: محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے میں 94 کروڑ روپے کی نقدی اور 8 کروڑ روپے کے زیورات ضبط
Next Article بہار میں درجہ حرارت میں کمی ، 33 شہروں میں آج بوندا باندی کا امکان کے ساتھ ٹھنڈ کی دستک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?