• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اردن کا امریکہ سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل تعینات کرنے کا مطالبہ
International

اردن کا امریکہ سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل تعینات کرنے کا مطالبہ

CliQ INDIA
Last updated: October 31, 2023 12:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

واشنگٹن،30اکتوبر(ہ س)۔

امریکہ کے کٹر اتحادی اردن نے واشنگٹن سے کہا کہ وہ اردن کے سرحدی دفاع کی مضبوطی کے لیے پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل نظام تعینات کرے کیونکہ یہ وقت بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور تنازعے کا ہے۔اردن کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مصطفیٰ حیاری نے سرکاری ٹیلی ویڑن کو بتایا، ہم نے امریکی فریق سے کہا ہے کہ وہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل نظام کے ذریعے ہمارے دفاع کو مضبوط کرنے میں مدد دے۔

امریکی پیٹریاٹ میزائل 2013 میں شمالی ہمسایہ ملک شام میں بغاوت کے بعد مملکت میں تعینات کیے گئے تھے جہاں مملکت کو خانہ جنگی چھڑ جانے اور علاقائی تنازعہ بھڑک اٹھنے کا خدشہ تھا۔حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو انکلیو سے اسرائیل پر حماس کے مہلک حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیل نے جو بے لگام بمباری کی ہے، اس سے وسیع پیمانے پر ایک ہیبتناک تنازعہ بھڑک سکتا ہے۔ یہ بات اردن کے لیے پریشانی میں اضافہ کا سبب ہے۔پیٹریاٹ نظام جسے امریکہ کے جدید ترین فضائی دفاعی نظاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، عموماً اس کی فراہمی کم ہوتی ہے کیونکہ دنیا بھر کے امریکی اتحادی اس کے لیے کوشاں ہیں۔حیاری نے سوشل میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی کہ پینٹاگون اپنے ڈپووں سے کچھ ساز و سامان اور اسلحہ اسرائیل پہنچانے کے لیے اردن کے فوجی اڈے استعمال کر رہا ہے تاکہ غزہ میں جنگ میں اسرائیل اپنے دفاع کو تقویت دے سکے۔مغربی سفارت کاروں نے کہا پینٹاگون نے البتہ حالیہ مہینوں میں اردن کی فوجی تنصیبات کو استعمال کیا ہے تاکہ خطے میں واشنگٹن کی فوجی پوزیشن مضبوط ہو۔

امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں شرقِ اوسط میں بحری طاقت کی ایک قابلِ ذکر تعداد بھیجی ہے جس میں دو طیارہ بردار بحری جہاز اور ان کے امدادی بحری جہاز شامل ہیں اور خطے میں فوجیوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ کیا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن نے شرقِ اوسط میں امریکی فوجیوں پر حملوں میں بڑے اضافے کے خطرے سے خبردار کیا ہے اور یہ کہ ایران اسرائیل-حماس جنگ کو وسیع کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔اردنی مملکت میں سینکڑوں امریکی تربیت دہندگان ہیں اور یہ ان چند علاقائی اتحادیوں میں سے ایک ہے جو سال بھر امریکی فوجیوں کے ساتھ وسیع مشقیں کرتے ہیں۔اردن کی فوج واشنگٹن کی غیر ملکی فوجی مالی اعانت کے سب سے بڑے وصول کنندگان میں سے ایک ہے اور یہ سینکڑوں ملین ڈالر میں چلتی ہے۔مملکت نے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مزید امداد کی بھی درخواست کی ہے جو شامی سرحد کے ساتھ منشیات کی اربوں ڈالر کی جنگ میں استعمال ہوتے ہیں جس کا الزام عمان ایران نواز ملیشیا پر عائد کرتا ہے جو جنوبی شام میں تسلط رکھتے ہیں۔فوج کے ترجمان حیاری نے کہا، ڈرون ہمارے تمام محاذوں پر خطرہ بن چکے ہیں۔2011 میں شامی تنازعہ کے آغاز کے بعد سے واشنگٹن نے عمان کی مدد کے لیے سیکڑوں ملین ڈالر خرچ کیے ہیں تاکہ شام اور عراق سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے سرحدی نگرانی کا ایک وسیع نظام قائم کیا جا سکے جو بارڈر سیکیورٹی پروگرام کے نام سے معروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

دنیا کے کئی ممالک میں تنازعات اور جنگ پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس نے تشویش کا اظہار کیا
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنے کی 'میٹا' کی کوشش
یوکرین نے روس کے زیر قبضہ علاقوں کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے بنایا نشانہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مختصر جنگ بندی کی قرارداد منظور، اسرائیل کا ماننے سے انکار
حماس-اسرائیل جنگ: گرج رہے ہیں اسرائیلی فوج کے ٹینک، غزہ پٹی میں ویرانی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article تین لوگوں پر چاقو سے حملہ، ایک ہلاک
Next Article دھمکیاں باقی ہیں محتاط رہنا ہوگا: ڈی جی پی دلباغ سنگھ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?