آسٹریلوی نوجوان کے طیارہ میں بم ہونے کی اطلاع دینے سے دہشت، سنگاپور پولیس نے کیا گرفتار
سنگاپور، 13 اکتوبر (ہ س)۔ سنگاپور سے آسٹریلیا جانے والے طیارے میں سوار 30 سالہ آسٹریلوی شخص کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سنگاپور پولیس نے بتایا کہ فلائٹ ٹی آر 16 نے شام 4 بج کر 11 منٹ پر ٹیک آف کیا۔ کچھ دیر بعد 4:55 پر انہیں بم کی دھمکی کی اطلاع ملی۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو پھر واپس سنگاپور لایا گیا۔ طیارہ تقریباً 6 بجکر 26 منٹ پر چانگی ایئرپورٹ پر بحفاظت پہنچا۔ اس کے بعد 30 سالہ آسٹریلوی شہری کو مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ پیرس، سان فرانسسکو اور نئی دہلی سے سنگاپور جانے والی کئی پروازوں کو انڈونیشیا کے پڑوسی جزائر ریاؤ میں روک دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
