امریکہ میں فائرنگ، 18 افراد ہلاک، 13 زخمی
لیوسٹن (امریکہ)، 27 اکتوبر ۔ امریکہ کے بڑے شہر لیوسٹن میں فائرنگ کے ہولناک واقعے کو لوگ بھول نہیں پائے تھے کہ 24 گھنٹے کے اندر ایک پاگل شخص نے پھر فائرنگ کر کے 18 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس فائرنگ میں 13 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ 40 سالہ رابرٹ کارڈ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ اس کی تیزی سے تلاش کی جارہی ہے۔ مین پبلک سیفٹی کمشنر مائیک ساسچک نے کہا کہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا مشتبہ شخص کسی مخصوص افراد کو نشانہ بنا رہا تھا۔ یہ واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بدھ کی شب لیوسٹن میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
