• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > رشی سنک کو جھٹکا، ہاوس آف لارڈز سے نہیں پاس ہوسکا روانڈا بل
International

رشی سنک کو جھٹکا، ہاوس آف لارڈز سے نہیں پاس ہوسکا روانڈا بل

CliQ INDIA
Last updated: March 21, 2024 3:12 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

رشی سنک کو جھٹکا، ہاوس آف لارڈز سے نہیں پاس ہوسکا روانڈا بل

لندن، 21 مارچ  ۔ وزیر اعظم رشی سنک کا اہمیت کا حامل ’’روانڈا بل‘‘ ایک بار پھر اٹک گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ہاوس آف لارڈز میں بدھ کو اس بل پر ووٹنگ ہوئی تاہم یہ منظور نہیں ہو سکا۔ ہاوس آف لارڈز کے ارکان نے بل میں ترمیم کی مانگ کی ہے۔

لندن کے معروف اخبارات ’’دی ٹائمز اور دی سنڈے ٹائمز‘‘ کی ایکس ہینڈل پوسٹس کے مطابق سنک کو فلائٹ میں تاخیر کے معاملے پر ہاوس آف لارڈز میں پہلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اب انہیں روانڈا بل پر ایک اور دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اس بل پر متحد ہونے کی درخواست کی تھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ روانڈا بل کا مقصد انگلش چینل کے ذریعے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے مہاجرین کو روکنا ہے۔ گزشتہ سال انگلش چینل کے ذریعے 29,437 افراد برطانیہ پہنچے۔ دریں اثنا حزب اختلاف کے رہنماوں کے ساتھ ساتھ حکمراں کنزرویٹیو پارٹی کے بعض رہنماوں نے بھی بل میں ترمیم کی حمایت کی ہے۔

بل کا مقصد

روانڈا بل کے تحت برطانوی حکومت سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو روانڈا بھیجے گی۔ وہاں سے وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے سکیں گے۔ برطانوی حکومت نے 2023 کے آخر تک مہاجرین کے لیے روانڈا کو 240 ملین پاؤنڈ ادا کیے تھے۔

دو سال سے زیر التوا

روانڈا بل کا اعلان اپریل 2022 میں بورس جانسن کی حکومت کے دوران کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال نومبر میں برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اس بل پر کہا تھا کہ روانڈا برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے لوگوں کے لیے محفوظ ملک نہیں ہے۔ اس کے بعد سنک حکومت نے دسمبر میں ’’سیفٹی آف روانڈا بل‘‘ ایوان میں پیش کیا۔ اگر یہ بل برطانیہ کے ایوان بالا یعنی ہاوس آف لارڈز سے منظور ہو جاتا تو سپریم کورٹ کا فیصلہ بائی پاس ہوجاتا۔

لیبر پارٹی کا موقف

حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی اس بل کے خلاف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ بل پاس ہونے کے باوجود اقتدار میں آنے پر اسے واپس لے لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں آئندہ سال جنوری میں عام انتخابات ہونے ہیں۔

 

You Might Also Like

کینیڈا: مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم حملہ
پاکستان: الیکشن کمیشن نے بیوروکریٹ کے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دی
جنگ کے دوران حماس نے 25 یرغمالیوں کو کیا رہا، ریڈ کراس کے سپرد کئے گئے اسرائیلی یرغمالی
تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کی وارننگ
وینس بینال میں تنازع: غزہ میں نسل کشی کے الزامات کے تحت اسرائیل کو خارج کرنے کا مطالبہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article منوج باجپئی کی فلم ‘بھیا جی’ کا ٹیزر ریلیز
Next Article جوبائیڈن نے لندن، برلن اور ٹورنٹو کو امریکی شہر کہہ کر نیا شوشہ چھوڑ دیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?