تہران، 03 نومبر ۔ شمالی ایران میںنشہ چھڑانے کے ایک مرکز میں جمعہ کو آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں کم از کم 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ لینگروڈ شہر میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سینٹر کے مینیجر اور کچھ دوسرے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ شہر افغانستان سے مغربی یورپ تک پوست، افیون اور ہیروئن کے ذرائع کی اسمگلنگ کے اہم راستے پر واقع ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مرکز میں ہیٹر کی وجہ سے آگ لگی۔
