ویٹیکن سٹی/نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ آج پوری دنیا میں کرسمس کا جشن منایا جا رہا ہے۔ گرجا گھروں کو سجایا گیا ہے۔ گرجا گھروں میں دعائیہ اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔ پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں کرسمس کے موقع پر ہونے والی دعائیہ میٹنگ کے دوران امن قائم کرنے کا پیغام دیا۔انہوں نے آج دکھ بھرے لہجے میں کہا”آج رات ہمارے دل بیت الحم میں ہیں۔“اس دوران پوپ فرانسس اسرائیل اور حماس کے درمیان چھڑنے والی جنگ سے پریشان نظر آئے۔
پوپ نے کہا“آج رات،ہمارے دل بیت لحم میں ہیں۔ بیت لحم میں جنگ کے فضول دلائل اور ہتھیاروں کے تصادم میں امن کے شہزادے کی روح کراہ رہی ہے۔‘
واضح ہو کہ کرسمس کی دھوم پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی ہیں۔ یہاں کے تمام گرجا گھر رنگ برنگی روشنیوں میں ڈوبے ہیں۔ ممبئی کے سینٹ مائیکل چرچ میں موم بتیاں جلا کر دعائیہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ گوا کی راجدھانی پنجی کی سڑکوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ ایسا ہی منظر کیرالہ کے ترواننت پورم میں دیکھنے کو ملا۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ قومی راجدھانی دہلی میں بھی لوگ صبح سے ہی گرجا گھروں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
