نئی دہلی/اسلام آباد، 15 دسمبر (ہ س)۔ پڑوسی ملک پاکستان میں آج (جمعہ) صبح 9 بج کر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ یہ معلومات نئی دہلی میں نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے دی ہے۔
این سی ایس کے مطابق پاکستان سے ابھی تک جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 4 دسمبر کو پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
