اسلام آباد، 20 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس مقابلے میں آٹھ دہشت گرد بھی مارے گئے۔
یہ اطلاع پاک فوج کی میڈیا برانچ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ یہ تصادم صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے گریوم میں ہوا۔ فوج کے اس آپریشن میں بدنام زمانہ دہشت گرد حضرت زمان عرف خاورے ملا بھی مارا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے ضلع نوشہرہ میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ اس دوران جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ہندوستھان سماچار
