کھٹمنڈو، 22 اکتوبر (ہ س)۔ نیپال میں آج صبح چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے پہلے جھٹکے صبح 7.39 پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.1 تھی۔ اس کا مرکز دھادنگ کی کھری تھا۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا دوسرا جھٹکا صبح 8 بجکر 8 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز دھادنگ کا سلیانٹار تھا۔ اس کی شدت 4.2 تھی۔ تیسرا جھٹکا صبح 8.28 پر محسوس کیا گیا۔ اس کی شدت 4.3 تھی۔ اس کا مرکز دھادنگ ضلع کا ڈاڈاگاؤں تھا۔ اس کے بعد چوتھی مرتبہ رات 8 بجکر 59 منٹ پر زمین کانپ اٹھی۔ اس کا مرکز دھادنگ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.1 تھی۔
زلزلے کا اثر دارالحکومت کھٹمنڈو تک رہا۔ آج مہا اشٹمی منائی جا رہی ہے۔ تمام شکتی پیٹھوں میں بھیڑ ہے۔ بیشتر شکتی پیٹھوں میں بلی دینے کی روایت آج سے شروع ہوتی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہیں۔دھادنگ ضلع کے جوالا مکھی گاوں میونسپلٹی کے صدر یمواتھ دنئے نے بتایا کہ زلزلے سے گاؤں کے دو وارڈوں میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
