• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ پر اسرائیلی ٹینک گرجے، شام پر امریکہ کا فضائی حملہ
International

غزہ پر اسرائیلی ٹینک گرجے، شام پر امریکہ کا فضائی حملہ

CliQ INDIA
Last updated: October 28, 2023 3:00 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

تل ابیب/واشنگٹن/یروشلم، 27 اکتوبر (ہ س)۔ رواں ماہ کی سات تاریخ کو فلسطینی جنگجو تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پوری غزہ پٹی جنگ کے شعلوں میں جل رہی ہے۔ اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد زمینی حملے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ ادھر امریکہ نے شام پر فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو خان یونس (غزہ) میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔ اس سے قبل اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی دستوں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر محدود زمینی حملے کیے تھے۔ زمینی حملے سے پہلے، ٹینکوں اور انفینٹری یونٹوں نے حماس کے زیر کنٹرول غزہ پر رات بھر چھاپے مارے۔ اس صورتحال پر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں ایندھن ختم ہونے کے دہانے پر ہے جس کی وجہ سے اسے علاقے میں امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

اسرائیل کی فضائیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کچھ یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کوجنوبی اسرائیل کی سرحد کے قریب کیبوٹز بیری میں کی گئی۔ حماس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں 50 یرغمالی اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق غزہ میں 1600 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں 900 بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی حملوں میں منہدم ہونے والی عمارتوں میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے 250 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کی فوج آج پیش قدمی کر سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے قریب مصر کے بحیرہ احمر پر طابا شہر میں میزائل نے ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا۔ اس میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ لیکن اسرائیل نے اس حملے کی تردید کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کا آج 21 واں دن ہے۔ حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ غزہ پٹی میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے اب تک 7000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حماس کے حملوں میں اب تک 1400 سے زائد اسرائیلی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس جنگ کے درمیان امریکہ نے شام میں ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ دو مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ پینٹاگون نے کہا کہ یہ حملے امریکی اہداف اور اہلکاروں کے خلاف حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ تقریباً 900 امریکی فوجی مغربی ایشیا میں تعینات کیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

جاپان میں سیاسی چندہ کے اسکینڈل پر حکمراں جماعت کے رہنماؤں سے سوالات
بائیڈن اور جن پنگ 15 نومبر کو سان فرانسسکو میں ملاقات کریں گے۔
بڑا حادثہ: مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 سے زائد افراد ہلاک
حماس نے ہسپتال کے تہہ خانے میں یرغمالی چھپانے کا اسرائیلی الزام مسترد کر دیا
فرانس، متحدہ عرب امارات ایک گیگا واٹ کا اے آئی ڈیٹا سینٹر تیار کرنے پر متفق | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ایئر انڈیا نے کیپٹن کلاس گوئرش کو بطور سی او او مقرر کیا
Next Article اٹل بہاری کے ترقیاتی کاموں پر بات نہیں کرتی مرکزی حکومت : سنجے جھا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?