• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ میں پہنچائی جانے والی امداد قحط روکنے کےلئے ناکافی :اقوام متحدہ
International

غزہ میں پہنچائی جانے والی امداد قحط روکنے کےلئے ناکافی :اقوام متحدہ

CliQ INDIA
Last updated: August 21, 2025 6:34 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

نیویارک،20اگست(ہ س)۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے تمام علاقوں میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، کیونکہ اسرائیل امدادی سامان کی رسائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور عسکری حملے جاری ہیں جو مزید فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہے ہیں۔دفتر کے ترجمان ثمین الخیطان نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال براہ راست اسرائیلی حکومت کی پالیسی کا نتیجہ ہے جو انسانی امداد کی رسائی کو روک رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ ہفتوں میں غزہ میں پہنچنے والی امداد کی مقدار قحط سے بچنے کے لیے ضروری مقدار سے بہت کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھوک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے شمالی علاقے میں اپنی کارروائیاں بڑھا دی ہیں اور فلسطینیوں کو المواصی کی جانب نقل مکانی کا حکم دیا ہے، حالانکہ وہاں بھی اسرائیلی فوج بمباری کررہی ہے جس کے نتیجے میں حالات انتہائی خراب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ المواصی میں لاکھوں پناہ گزین خوراک، پانی، بجلی اور پناہ کی سہولت سے محروم ہیں۔

الخیطان نے بتایا کہ امدادی سامان تک رسائی جان لیوا ہو سکتی ہے اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 27 مئی سے اب تک 1857 فلسطینی خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

ادھر ادارہ برائے انسانی ہم آہنگی کے ترجمان ینس لارکے نے کہا کہ صورتحال پہلے ہی بگڑ چکی ہے کیونکہ اسرائیل نے پناہ گاہ کے سامان کی رسائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔لارکے نے بتایا کہ پناہ گاہ کے سامان کی پابندی تقریباً پانچ ماہ جاری رہی، جس کے دوران 700 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جس سے خاندانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، جو اکثر اپنے خیمے پیچھے چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ شہر میں عسکری کارروائی بڑھاتا ہے تو یہ مزید نقل مکانی کی لہر پیدا کرے گا، خاص طور پر بچوں، خواتین، زخمیوں اور معذوروں کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔اگرچہ اسرائیل نے حال ہی میں پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا، اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار اب تک کسی بھی امدادی سامان کو داخل نہیں کر سکے، کیونکہ کسٹمز کے اجازت نامے اور دیگر انتظامی رکاوٹیں موجود ہیں۔اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ غزہ میں 13 لاکھ 50 ہزار افراد کو فوری پناہ کی ضرورت ہے، جبکہ موجودہ خیمے بار بار نقل مکانی اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے خراب ہو چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

ایران نے السنوار کو 154 ملین ڈالر فراہم کیے،ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں: اسرائیل
پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کر لی
اسرائیل کو جنگی حکمت عملی میں شہریوں کا تحفظ شامل کرنا ہوگا: جرمن وزیر خارجہ
حماس سربراہ ہانیہ کا اسرائیل – حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعویٰ
نیپالی کانگریس کے اجلاس میں ہندو راشٹر کا مطالبہ چھایا رہا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وزارت کوئلہ جمعرات سے تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کا 13واں دور شروع کرے گی
Next Article شوپیان پولیس نے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر بورہالاں میں بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?