• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاءکی ہم حمایت نہیں کرتے: بلینکن
International

غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاءکی ہم حمایت نہیں کرتے: بلینکن

CliQ INDIA
Last updated: October 17, 2023 12:03 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

قاہرہ،16اکتوبر(ہ س)۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کرنے کے خیال کو صاف طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل حماس سے لڑ رہا ہے فلسطینیوں کی ان کے ملک سے بے دخلی ناقابل قبول ہے۔بلینکن 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے بحرانی دورے پر ہیں۔حماس کے حملے میں ڈیڑھ ہزار اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر بربریت کے نتیجے میں 2,670 نہتے فلسطینی جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے دس لاکھ سے زائد باشندوں کو شمالی غزہ کی پٹی چھوڑنے اور زمینی حملے کی تیاریوں کے تناظر میں کچھ اسرائیلی لیڈروں نے فلسطینیوں کو مصر کی طرف نکالنے کی تجویز پیش کی ہے۔بلینکن نے العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ”میں نے فلسطینی صدر محمود عباس اور خطے کے تقریباً تمام دیگر رہ نماو¿ں کو براہ راست سنا ہے۔ کوئی بھی ملک غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو قبول نہیں کرتا۔ یہ آئیڈیا ناکام ہونے والا ہے، اس لیے ہم اس کی حمایت نہیں کرتے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو غزہ میں اپنے گھروں میں رہنے کے قابل ہونا چاہیےلیکن ہم اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ خطرے سے باہر ہوں اور انہیں وہ مدد ملے جس کی انہیں ضرورت ہے۔اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ ڈینی ایالون نے مصر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تعاون کرے اور سینائ میں فلسطینیوں کے لیے خیمے لگائےکیونکہ وہاں بہت بڑی جگہ موجود ہے۔مصر نے اس خیال کو مسترد کر دیا۔ بلینکن نے قاہرہ میں انسانی امداد کے معاملے پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے تجربہ کار امریکی سفارت کار اور مشرق وسطیٰ کے ماہر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کو غزہ کے لیے امدادی مندوب کے طور پر مقرر کیا ہے۔جمعہ کے روز بلینکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے دوسرے نکبہ کی تنبیہ کرتے ہوئے غزہ سے مکینوں کی نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کردیا تھا۔اتوار کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور غزہ کی پٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ غزہ کی پٹی کا بحران مزید نہ پھیلے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے ایک بیان کے مطابق سعودی ولی عہد نے فوجی کارروائیوں کو روکنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا کہ مملکت رابطوں کو تیز کرنے، حالات کو پرسکون بنانے، موجودہ کشیدگی کو روکنے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، استحکام کی واپسی کے لیے حالات سازگار بنانے اور خطے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

چاند نہیں مانگ رہے، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں: سربراہ انسانی حقوق اقوامِ متحدہ
ایران-چین کے سفارتی مذاکرات ٹرمپ-شی بیجنگ سمٹ سے قبل تیز ہوگئے
نیپال کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں میںہنگامہ، وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ پیش کیا | BulletsIn
ایران کی جوابی کارروائی میں کم از کم 16 اسرائیلی پائلٹ مارے گئے
نئی زیلینڈ کے وزیر نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر “بٹر چکن سونامی” کے بیان سے تنازعہ کھڑا کر دیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیزی ، بٹ کوائن 28 ہزار ڈالر کے قریب پہنچا
Next Article دکان میں دھماکہ، میاں بیوی 18فٹ دور اچھل کر گرے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?