واشنگٹن ،29نومبر (ہ س )۔
امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی ایسوسی ایٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اینالائسز نے اپنے فیس ب±ک اکاو¿نٹ پر فلسطین کے حق میں تصویر شیئر کر دی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی آفیسر نے 21 اکتوبر کو اپنے فیس بک اکاو¿نٹ کا کور فوٹو تبدیل کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں تصویر پوسٹ کی تھی۔رپورٹ کے مطابق خاتون آفیسر نے اپنے فیس بک اکاو¿نٹ کے کور پر جو تصویر شیئر کی اس میں ایک شخص اپنے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھامے ہوئے نظر آ رہا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایجنسی کی اہم آفیسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جانبداری ظاہر کرنے والی تصویر شیئر کرنا ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔اس معاملے پر سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بطور ایجنسی ہم جس طرح کام کرتے ہیں، اس اعتبار سے ہمارے آفیسرز اپنی اینالیٹیکل آبجیکٹویٹی سے کمٹڈ ہیں۔
ایجنسی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ممکن ہے کہ کسی معاملے پر کوئی آفیسر اپنی ذاتی رائے بھی رکھتا ہو لیکن وہ رائے ان کی یا سی آئی اے کی غیر جانبداری کو بالکل بھی متاثر نہیں کرتی۔
یاد رہے کہ جو بائیڈن کو اسرائیل و فلسطین جنگ میں یک طرفہ اسرائیلی حمایت کرنے پر اپنی پوری انتظامیہ کی حمایت حاصل نہیں ہے بلکہ اس معاملے پر ا±نہیں امریکی سفارت کاروں سمیت دیگر عہدے داروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔اس سلسلے میں یو ایس ایڈ کے سینکڑوں افسران نے جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کو خط بھی لکھا ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ سمیت مختلف محکموں کے کئی افراد نے اپنے عہدوں سے استعفے بھی دیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
