• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی ممکن: بلنکن
International

حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی ممکن: بلنکن

CliQ INDIA
Last updated: December 11, 2023 6:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

واشنگٹن،11دسمبر(ہ س)۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اتوار کے روز خبردار کیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل حملے نہ صرف اسرائیل اور امریکہ کے لیے بلکہ ا±ن درجنوں ممالک کے لیے بھی بڑا خطرہ بن گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر سامان کی نقل و حمل کے لیے اس بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر انحصار کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کئی ملکوں کے بحری جہاز حوثیوں کے حملوں کے خطرے میں آگئے ہیں۔بلنکن نے مزید کہا کہ حوثیوں کی مالی امداد کو کمزور کرنے کے لیے پابندیوں کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں حوثیوں کے خلاف کسی فوجی کارروائی کو بھی مسترد نہیں کیا۔اسی تناظر میں نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ خطے میں ایران سے وابستہ ملیشیا مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی اثاثوں پر حملے بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس منصوبہ بندی میں بحیرہ احمر میں کام کرنے والے امریکی ملکیتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملے بھی شامل ہیں۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ ایران بحیرہ احمر میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ایک بحری جہاز چلاتا ہے جس سے حوثیوں کو یہ تعین کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کن جہازوں پر حملہ کیا جانا چاہیے۔غزہ جنگ کے حوالے سے بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ غزہ میں فوجی آپریشن اور اس کی مدت کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک پریس انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ اسرائیل نے محفوظ علاقے بنانے کے اقدامات کے بارے میں بات کی ہے۔ تاہم امداد کی فراہمی کے لیے محدود جنگ بندی ہونی چاہیے۔

غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے خاتمے کے مختلف منظرناموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ حماس ہتھیار ڈال سکتی ہے اور معاملہ ختم ہو جائے گا۔۔ یا جب فوجی آپریشن ختم ہو جائے گا تو ہمیں فلسطینی ریاست تک پہنچنا چاہیے۔ایک اور تناظر میں انہوں نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافی لڑائیوں کے دوران اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لڑائیوں کے دوران ان کی حفاظت کی جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے اور وہ لوگوں کو پہنچنے والے نقصان کی حد کو جانتا ہے۔ لیکن بلنکن نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسرائیل حماس کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اسے جنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو گولہ بارود بھیجنا بھی قوانین کے تابع ہے۔انہوں نے بات جاری رکھی اور کہا ہم اسرائیلیوں کے ہدف اور ان کے اعمال کے نتائج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ جو کچھ ہو رہا اور جو ہدف ہے اس کے درمیان فرق موجود ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

فومیوکیشیدا نے جاپانی کمپنیوں سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
ڈھاکہ کی عدالت کا پوروانچل پلاٹ گھوٹالہ میں حسینہ کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار
اسرائیل کا دمشق کے وسط میں رہائشی علاقے پر حملہ، پانچ ہلاکتیں
حوثیوں کے زیر انتظام راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے ، 38 افراد ہلاک | BulletsIn
روسی فوج میں شامل ہونے والے 300 نیپالی نوجوانوں سے رابطہ منقطع، اہل خانہ پریشان

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی ممکن: بلنکن
Next Article گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیا سب سے سرد رہا، درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?