دمشق،31دسمبر(ہ س)۔
شام کی وزارت دفاع نے کل ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل نے بحیرہ روم کی سمت سے لطاکیہ کے مغرب میں حلب شہر کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں فوجی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کچھ مادی نقصان ہوا ہے۔قبل ازیں سیریئن آبزرویٹری نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ 6 اسرائیلی میزائلوں نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے کو نشانہ بنایا۔آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ بمباری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے تاہم حلب ایئرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
آبزرویٹری نے گذشتہ جمعرات کو رپورٹ کیا کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے کو کام پر بحال ہونے اور 65 دن کے مو¿ثر وقفے کے بعد پہلا طیارہ اڑان بھرنے کے ایک دن بعد نشانہ بنایا۔شامی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جمعرات کوحملوں میں شامی فوج کے فضائی دفاعی اڈے اور جنوب مغربی شام میں سویدا گورنری میں تل السہن کے علاقے میں ایک ریڈار پوائنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
