• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > ایندھن کی کمی نے غزہ میں اسپتال کو خدمات معطل کرنے پر مجبور کردیا
International

ایندھن کی کمی نے غزہ میں اسپتال کو خدمات معطل کرنے پر مجبور کردیا

CliQ INDIA
Last updated: December 28, 2025 6:32 am
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

غزہ،27دسمبر(ہ س)۔غزہ میں پچھلے اڑھائی ماہ سے جنگ بندی کے باوجود خوراک اور ادویات کے علاوہ ایندھن کی فراہمی بھی بلا روک ٹوک ممکن نہ ہونے کے باعث جمعہ کے روز غزہ میں کام کرنے والے ایک جنرل ہسپتال نے ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے اپنی خدمات کو معطل کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایندھن کی عدم موجودگی میں ہسپتال کو چلانا ناممکن ہو گیا ہے۔ اگرچہ اس ہسپتال کی بندش سے بھی ایک نیا انسانی بحران پیدا ہوگا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری رک جائے گی اور خوراک، ادویات ور ایندھن کی سپلائی کو بلا روک ٹوک اسرائیل اجازت دے دے گا۔ لیکن تقریباً اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ امید پوری نہیں ہو سکی۔اسرائیلی فوج جب چاہتی ہے بمباری کرتی ہے اور انتہائی محدود مقدار میں غزہ آنے والی خوراک و امدادی سامان کو بھی روکنے کی پوزیشن میں ہے۔نصیرات ضلع میں قائم یہ ہسپتال تقریبا ساٹھ مریضوں کو ہمہ وقت علاج کی سہولت حاصل ہے جبکہ یومیہ اس ہسپتال سے ایک ہزار مریض اور زخمی علاج کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ہسپتال کے اعلان میں کہا گیا ہے اب صرف انتہائی ضروری شعبے ہی کام کر سکیں گے۔ ان میں ایمرجنسی یونٹ، میٹرنٹی اور بچوں کے شعبے شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے مزید کہا یہ انتہائی ضروری یونٹ چلانے کے لیے بھی ہسپتال کو ایک چھوٹا جنریٹر کرائے پر لینا پڑا ہے۔یاد رہے عام حالات میں العودہ ہسپتال کو اپنی ضرورت کے لیے یومیہ ایک ہزار اسے 1200 لیٹر ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ اسے آج کل صرف 800 لیٹر تک تیل مل رہا تھا۔ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہم مجبور ہوئے اور ہم نے عارضی طور پر ہسپتال میں تمام طبی سہولیات کو جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہسپتال کے ذمہ دار نے مزید کہا وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنا ایندھن دستیاب نہیں ہے کہ ہم ہسپتال چلاتے رہیں۔30 سالہ خطام عائدہ نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں پناہ لے رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں گردے میں درد کی وجہ سے کئی دن بعد ہسپتال میں علاج کی سہولت ملی تھی لیکن اب مجھے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے ہسپتال میں علاج جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس بے گھر کر دی گئی خاتون نے یہ بات ‘اے ایف پی’ سے بات کرتے ہوئے کہی۔اب انہوں نے مجھے گردے کی تکلیف سے بچنے کے لیے درد کی دوا دی ہے اور کہا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہو تو کسی اور ہسپتال چلے جانا۔عائدہ نے کہا ہماری زندگیوں سے ہر سہولت غائب ہوگئی ہے۔ حتیٰ کہ اب ہم انتہائی بنیادی طبی ضروریات اور علاج معالجے سے بھی محروم ہیں۔ہسپتال کے ذمہ دار نے ایک بار پھر مقامی و بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان معاملات میں مداخلت کریں اور ہسپتالوں کو بجلی و ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

جنگ بندی کے باوجود غزہ کی پٹی پر انسانی بحران کی کئی شکلیں موجود ہیں اور لوگ ابھی بھی جنگ بندی کے باوجود خوف سے نکل سکے ہیں اور نہ بنیادی ضروریات اور سہولیات کے حوالے سے انہیں اطمینان مل سکا ہے۔جنگ بندی معاہدے کے مطابق یومیہ 600 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونا تھا لیکن صرف 100 سے 300 ٹرک غزہ میں داخل ہونے دیے جا رہے ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ اور دیگر غیر سرکاری ادارے بھی بار بار کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل امداد کی ترسیل کو بہتر بنانے میں مدد دے اور راہداریاں کھولے۔

اس صورتحال نے صحت کے شعبے کے لیے عزہ میں صحت کے شعبے کے لیے مسائل میں کمی نہیں آنے دی اور غزہ کا شعبہ صحت بدترین صورتحال سے جنگ کے دنوں کی طرح آج بھی دوچار ہے۔یاد رہے جنگ بندی کے بعد بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے اب تک غزہ میں تقریباً 70942 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں اور اسرائیل جب چاہتا ہے بمباری کر دیتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

امریکہ کا ذہنی صحت بحران: بھارت کے نوجوانوں کے لئے ایک پیشگوئی
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ: ایران میں جنگ کے بعد بھی حکومت کی تبدیلی بعید از امکان
چنمے برہما چاری نے خبردار کیا – اگر بنگلہ دیش سے ہندووں کو نکالا گیا تو یہ افغانستان یا شام بن جائے گا | BulletsIn
سعودی ولی عہد نے غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی پالیسی مسترد کر دی
غزہ پر جنگ کے دوران پیوما کی اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کی سپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article رینو اور دیگر کمپنیوں کی کاریں جنوری سے مزید مہنگی ہو جائیں گی
Next Article گھنی دھند کی وجہ سے وارانسی ہوائی اڈے سے نو پروازیں منسوخ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?