کاٹھمنڈو، 22 اکتوبر (ہ س)۔ نیپال میں اتوار کی صبح سے آنے والے زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کے باعث 20 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ 75 سے زائد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
دھاڈنگ ضلع انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے، جو زلزلے کا مرکز تھا، وزارت داخلہ نے کہا کہ ضلع کے جوالا مکھی گاؤں میں 20 کچے مکانات صبح سے آنے والے چار زلزلوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ وارڈ نمبر 5 کے چیئرمین کرشنا پرساد کپری نے بتایا کہ ان کے وارڈ میں 75 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دھاڈنگ پولیس کے ترجمان سنتولال جیسوال نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصان کی مکمل تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔ دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں سے نقصانات کی تفصیلات مرتب کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے صرف کچے گھروں کو ہی نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستھان سماچار
