• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > امریکی پابندیاں ختم ہونے پر احمد الشرع کی شامی عوام کو مبارک باد
International

امریکی پابندیاں ختم ہونے پر احمد الشرع کی شامی عوام کو مبارک باد

CliQ INDIA
Last updated: December 21, 2025 6:32 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

دمشق،20دسمبر(ہ س)۔شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے امریکی پابندیاں ختم ہونے پر شامی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برسوں پر محیط صبر اور قربانیوں کا ثمر سامنے آ گیا ہے اور یہ قدم دکھوں اور مشکلات کے ایک طویل باب کے اختتام کی علامت ہے۔صدر احمد الشرع نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ شامی عوام کے عزم ، برادر ممالک اور دوستوں کی حمایت سے ممکن ہوا۔ انہوں نے تعمیر نو کے مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شامی عوام اور ان کے وطن کے شایان شان مستقبل کی جانب مل کر پیش قدمی کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ پر دستخط کیے ہیں، جس میں امریکہ کی وزارت دفاع کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ بجٹ شامل ہے جو 900 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اسی قانون کے تحت سیزر قانون کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے سنہ 2019ءسے شام پر پابندیاں عائد تھیں۔صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بعد نئے قانون پر میڈیا کیمروں سے دور دستخط کیے، حالانکہ اس سے قبل اس حوالے سے مختلف انداز کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔یہ قانون امریکہ کے دفاعی ترجیحات کا تعین کرتا ہے اور وائٹ ہاو¿س کو پابند بناتا ہے کہ وہ چار برس تک کانگریس کو باقاعدہ رپورٹس پیش کرے، جن میں شامی حکومت کی جانب سے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف اقدامات، اقلیتوں کے تحفظ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے لیے کوششوں کی تصدیق شامل ہو۔قانون میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر دو مسلسل رپورٹس منفی ہوں تو امریکی صدر کو شام پر مخصوص پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔امریکی سینیٹ نے بدھ کے روز سنہ 2026ءکے لیے وزارت دفاع کے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا، جس میں سیزرقانون کے تحت شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی شق شامل تھی۔ اس کے بعد بل کو صدر ٹرمپ کے پاس دستخط کے لیے بھیج دیا گیا تاکہ وہ نافذ ہو سکے۔امریکی ایوان نمائندگان نے گذشتہ ہفتےسیزر قانون کے خاتمے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شام پر امریکی پابندیاں نافذ تھیں۔ شامی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شامی معیشت کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع ملے گا۔توقع کی جا رہی ہے کہ سیزر قانون کے خاتمے سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور امداد کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے صدر احمد الشرع کی قیادت میں شامی حکومت کو تقویت ملے گی۔یہ بھی واضح رہے کہ سیزر قانون کو دسمبر سنہ 2019ءمیں منظور کیا گیا تھا، جس کا مقصد سابق شامی حکومت کو شہریوں کے خلاف جنگی جرائم پر سزا دینا تھا۔ اس قانون کے تحت سابق صدر بشار الاسد کے نظام سے وابستہ افراد، کمپنیوں اور اداروں پر وسیع پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

اسرائیل کی سلامتی کونسل نے ہندوستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا دورہ ہندوستان یوکرین تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔
غزہ میں پوری رات گرجتے رہے اسرائیلی ٹینک اور جنگی طیارے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند
امریکہ کی غزہ بندر گاہ ، چند دنوں میں کام شروع کر دے گی : پینٹا گون | BulletsIn
آسٹریلیا ویزا 2026: 25 مارچ سے تیز تر منظوری، امیگریشن کا تجربہ بدلے گا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article حکومت نے آئندہ مرکزی بجٹ پر عوام سے تجاویز طلب کیں
Next Article ایم ایل اے شکتی راج پریہار نے عسّر دھنسل سڑک کا افتتاح کیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?