واشنگٹن،15نومبر(ہ س)۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے خیال ظاہر کیا کہ حماس سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ڈیل کا جلد امکان ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔اے ایف پی کے مطابق بائیڈن نے وائٹ ہاو¿س میں میڈیا نمائندگان سے کہا: ’میں ہر دن ان لوگوں سے بات کر رہا ہو جو اس (معاملے) میں شامل ہیں مگر میں اس کی تفصیل میں نہیں جاو¿ں گا۔‘حماس کی جانب سے بنائے گئے 240 قیدیوں میں کم از کم نو امریکی بھی شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
