امریکہ اور کناڈا کو جوڑنے والے پل پر کارمیں دھماکہ، دو افراد ہلاک، ایف بی آئی کر رہی ہے جانچ
واشنگٹن، 23 نومبر (ہ س)۔ امریکہ اور کناڈا کو جوڑنے والے رینبو پل پر کار دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ ایف بی آئی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے تعلق کے شبہے میں واردات کی جانچ کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام نے علاقے میں امریکہ اور کناڈا کی چار سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی قومیت ابھی واضح نہیں ہے۔ ایک سینئر امریکی سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ کار امریکہ سے آرہی تھی۔ گاڑی بارڈر کراسنگ پر کسٹم اسٹیشن سے ٹکرانے کے بعد پھٹ گئی۔
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال انتہائی غیر مستحکم ہے۔ ایف بی آئی اس جانچ میں مقامی، ریاستی اور وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
