تل ابیب، 18 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر ان کی سکیورٹی فورسز کے حملے میں فلسطین کی جنگجو تنظیم حماس کے دو کمانڈرمارے گئے۔ دریں اثنا آئی ڈی ایف نے ڈرون فوٹیج جاری کرکے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال پر حملہ نہیں کیا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں آئی ڈی ایف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حماس کے غزہ سٹی بریگیڈ میں ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل صف کے سربراہ محمد عواد اللہ اور حماس نیول فورس کے کمانڈر اکرم حجازی مارے گئے۔ اس کے ساتھ ہی حماس کے کمانڈ سینٹر،ا سٹیجنگ گراونڈ، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور راکٹ لانچ سائٹس کے ساتھ فوجی انفراسٹرکچر زکو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان میں حماس کی کچھ سرنگیں بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی میں العہلی عرب اسپتال پر حملے کے حوالے سے ڈرون فوٹیج جاری کی ہے۔ اس کی تفصیلات کے مطابق اسپتال میں مہلک دھماکہ اس کے آرڈیننس کی وجہ سے نہیں ہوا۔ اس کی وجہ سے کوئی گڑھا نہیں ہوا ہے ۔ اسرائیلی حملے میں عام طور پر زمین میں بڑے گڑھے ہو جا تے ہیں۔
آئی ڈی ایف کے حوالے سے رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والے حزب اللہ کے عسکریت پسندوں نے بدھ کو علی الصبح شمالی اسرائیل میں موشاو شتولا کے قریب اسرائیلی فورسز کی جانب ایک ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل داغا۔ اس میں ان کے چار فوجی زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شمالی سرحد پر قصبوں اور فوجی چوکیوں پر داغا جانے والا یہ ساتواں میزائل ہے۔
ہندوستان سماچار
