• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیل میں نتین یاہو حکومت کی مشکلیں بڑھیں،نئے سیاسی اتحاد کے لیے جوڑ توڑشروع
International

اسرائیل میں نتین یاہو حکومت کی مشکلیں بڑھیں،نئے سیاسی اتحاد کے لیے جوڑ توڑشروع

CliQ INDIA
Last updated: January 19, 2024 8:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

تل ابیب،19جنوری(ہ س)۔

اسرائیل کے سیاسی منظر نامے میں پیش رفت کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور متعدد وزرائ اور پارٹی رہنماوں کے درمیان الزامات کا تبادلہ سخت ہو رہا ہے اور پردے کے پیچھے ہونے والے اختلافات عوام کے سامنے آنے لگے ہیں۔ان پیش رفتوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اپنی حکومت بچانے کے لیے فعال کارروائی کرنے کے لیے حرکت میں آنے پر مجبور کیا۔ نیتن یاھو کو ایک پریشانی قبل از وقت الیکشن کی ہے جس میں ان کی ناکامی نوشتہ دیوار دکھائی دیتی ہے۔سات اکتوبر کے واقعے کے بعد اسرائیل میں رائے عامہ کے جتنے جائزے ہوئے ہیں ان میں بنجمن نیتن یاھو کی مقبولیت بہت کم دکھائی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی کے ایک ایسے اقدام کی اطلاع دی ہے جو ایک ایسا سیاسی اتحاد قائم کرے گی جو ایک مستحکم حکومت کو برقرار رکھے گا اور اس کے سہارے کسی بھی لمحے قبل از وقت انتخابات کرانے پر مجبور نہ ہو۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ میں ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اسے ابھی تک اس کے مقاصد کے حصول میں ناکامی ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بدھ کو نشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ لیکوڈ پارٹی نے پہلے ہی حزب اختلاف کے رہ نما یائر لپیڈ کی قیادت میں ’فیوچر پارٹی‘ کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں، تاکہ ایک سیاسی شراکت قائم کی جا سکے جو نیتن یاہو کی حکومت میں اس کے داخلے کو یقینی بنائے۔

لپیڈ کی پارٹی کنیسٹ میں 24 نشستوں پر قابض ہے جو کہ اسرائیلی حکومتوں کے استحکام کے توازن میں ایک بڑا سیاسی وزن رکھتی ہے۔ کسی بھی اسرائیلی حکومت کو اپنی بقا کے لیے ہمیشہ پارلیمنٹ میں 120 میں سے 61 اراکین کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے وضاحت کی کہ نیتن یاہو کی پارٹی کی طرف سے لپیڈ کی پارٹی کو پیش کی گئی تجویز میں ایک سال کے لیے مشترکہ حکومت بنانے کی ہے جس کے بدلے میں فیوچر پارٹی کے متعدد رہ نماو¿ں کے لیے اعلیٰ سطحی وزارتی عہدوں کی پیش کش بھی شامل ہے۔ اس پیش کش میں قومی سلامتی کی وزارت جس کا قلم دان اس وقت ایتمار بن گویر کے پاس ہے کی بھی تجویز شامل ہے۔لیکوڈ پارٹی نے ان رابطوں کی خبروں کے لیک ہوتے ہی ان کی تردید کر دی۔ لیکن نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ یائر لپیڈ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کہا کہ نیتن یاہو اہل نہیں ہیں۔ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے کہے گئے کسی بھی لفظ پر بھروسہ نہیں کرتے۔نیتن یاہو نے اپنی پیشکش اسرائیلی بیتونا پارٹی کے رہ نما ایویگڈور لائبرمین کو بھی بھیجی۔ نیتن یاھو نے ا±نہیں حکومت میں اعلیٰ عہدے کے علاوہ جنگی کونسل کا رکن بننے کی پیشکش کی۔لائبرمین نے انکار نہیں کیا اور جنگی حکومت میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی، لیکن صرف جنگ کی مدت کے لیے وہ اس پر راضی ہوئے۔اسرائیلی امور کے محقق عمر جعارا کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی پارٹی کی پیشکش ریاستی کیمپ پارٹی کے ساتھ تنازعات میں اضافے کاباعث بنی۔ کیونکہ اس پارٹی کے سربراہ وار کیبنٹ کے رکن بینی گینٹز ہیں۔ نیتن یاھو بینی گینٹز کو الگ کرکے ایک سیاسی اتحاد بنانا چاہتے ہیں تاکہ سیاسی دباو¿ سے نجات کے لیے نئے اتحاد سے مدد لی جائے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

آرٹیمس II نے اپالو 13 کا ریکارڈ توڑا: انسانی خلائی پرواز کی نئی تاریخ رقم آرٹیمس II مشن نے انسانی خلائی پرواز میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپالو 13 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ تاریخی مشن انسانیت کو خلا میں پہلے سے کہیں زیادہ دور لے گیا ہے۔
امریکی ریپر اور ریکارڈ پروڈیوسر سین کومبز کے گھروں پر چھاپے
سلوواکیہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا ئیں، متعدد مسافر زخمی
رمضان المبارک 1446ھ کے دوران 122 ملین سے زیادہ عازمین نے حرمین شریفین کی زیارت کی | BulletsIn
اسرائیلی بندرگاہوں سے وابستہ کمپنیوں کی تمام جہاز رانی ہدف بنے گی: حوثیوں کی دھمکی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article تین دن بعد شیئر مارکیٹ میں ریکوری ، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
Next Article ایم پی برفیلی ہواوں کی گرفت میں، کئی شہروں میں کولڈ ڈے کے حالات
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?