• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں داخل، حماس کی 150 سرنگیں اور بنکر تباہ، لبنان کو بیروت ایئرپورٹ پر حملے کا خدشہ
International

اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں داخل، حماس کی 150 سرنگیں اور بنکر تباہ، لبنان کو بیروت ایئرپورٹ پر حملے کا خدشہ

CliQ INDIA
Last updated: October 29, 2023 3:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

تل ابیب /یروشلم/بیروت، 28 اکتوبر (ہ س)۔ فلسطینی جنگجو تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ خطرناک موڑ پر پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسرائیل نے کچھ ممالک کی جانب سے غزہ پٹی پر زمینی حملہ نہ کرنے کی عالمی اپیل اور انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ رات بھر کے فضائی حملوں کے بعد، جنگ کے 22ویں دن ہفتے کے روز، اسرائیل کی بری فوج سازو سامان کے ساتھ شمالی غزہ میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے چیف ملٹری ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے بتایاکہ فوج ٹینکوں کے ساتھ شمالی غزہ میں داخل ہو گئی ہے۔ جنگی طیاروں نے رات کے وقت غزہ پٹی پر حملہ کیا اور حماس کی 150 سرنگوں اور بنکروں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی جانب سے ان کے فوجی ڈرون کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل داغے گئے ۔ہماری سیکورٹی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔ ہگاری نے کہا کہ غزہ کے آس پاس کے قصبوں میں خطرے کے سائرن بجانے کے بعد آج حماس کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے گئے۔ سب سے زیادہ راکٹ مگن قصبے میں داغے گئے۔ اس دوران اسرائیلی سرحد میں داخل ہو رہے حماس کے نیول کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا۔

چیف فوجی ترجمان ہگاری نے کہا کہ اسرائیلی زمینی افواج مرحلہ وار غزہ میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ اب تک ان کا کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس عرصے میں حماس کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دوسری میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنانی حکام نے ہفتے کے روز بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے اور آس پاس کے علاقوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اسے جلد از جلد خالی کر دیا جائے۔ یہ انتباہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے دہشت گردوں کے درمیان حالیہ فائرنگ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ وارننگ میں یہ بھی کہا گیا کہ حزب اللہ نے 2006 میں دو اسرائیلی فوجیوں کو پکڑ لیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے اس ہوائی اڈے کے رن وے پر فضائی حملہ کیاتھا۔ اس بار بھی وہ کسی بھی وقت ہوائی حملہ کر سکتا ہے۔

دریں اثنا، قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کے ساتھ اس جنگ پر ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔ شیخ محمد نے کہا کہ قطر کو کسی بھی بہانے اجتماعی سزا ناقابل قبول ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

خلیجی منڈیوں میں جمود: ایران-امریکہ-اسرائیل تنازعے سے علاقائی اعتماد متزلزل ہونے پر متحدہ عرب امارات میں اسٹاک ٹریڈنگ معطل
اسرائیل کا ایران پر بٹ کوائن اور معاصر کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے حماس کی مدد کا الزام
سری لنکا کی بحریہ نے 13 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا، دو کے پیروں میں گولیاں لگیں | BulletsIn
جیویئر مائلی ارجنٹائن کے صدر منتخب، بڑی تبدیلیوں کا وعدہ
ترکی نے اسرائیل کو حماس کو بیرون ملک نشانہ بنانے پر'سنگین نتائج'بھگتنے کی دھمکی دے دی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article گولی مارکر لڑکی کا قتل
Next Article ہیمنت سرکار میں کوئلہ ، لوہا اور ریت اسمگلروں کوکھلی چھوٹ: اشونی چوبے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?