• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ میں اسرائیل کے کچھ اقدامات الٹے پڑ سکتے ہیں: اوباما کی تنبیہ
International

غزہ میں اسرائیل کے کچھ اقدامات الٹے پڑ سکتے ہیں: اوباما کی تنبیہ

CliQ INDIA
Last updated: October 24, 2023 9:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

واشنگٹن ،24اکتوبر(ہ س)۔

سابق امریکی صدر براک اوباما نے پیر کو کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے کچھ اقدامات مثلاً غزہ میں خوراک اور پانی کی بندش فلسطینیوں کے رویوں کو نسلوں تک کے لیے سخت اور اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت کو کمزور کر سکتے ہیں۔ایک فعال خارجہ پالیسی کے بحران پر شاز و نادر کیے جانے والے تبصروں میں اوباما نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیلی فوجی تدبیر جو جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کو نظر انداز کر دے ’آخر کار الٹی پڑ سکتی ہے۔‘

اوباما نے کہا۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے (غزہ میں) یرغمال شہری آبادی کے لیے خوراک، پانی اور بجلی منقطع کرنے کے فیصلے سے نہ صرف بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے؛ بلکہ یہ نسلوں کے لیے فلسطینی رویوں کو مزید سخت اور اسرائیل کے لیے عالمی حمایت کو ختم کر سکتا ہے، اسرائیل کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل سکتا ہے، اور خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے طویل المدتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری کی ہے جس میں 1,400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غزہ کے حکام کہتے ہیں کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں 5000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔اوباما نے حماس کے حملے کی مذمت کی اور اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ ایسی جنگوں میں شہریوں کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا۔یہ واضح نہیں تھا کہ آیا اوباما نے اپنے بیان کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ہم آہنگ کیا تھا جو آٹھ سال تک ان کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔اپنی صدارت کے دوران اوباما غزہ میں فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے ساتھ تنازعات کے آغاز میں اکثر اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے تھے لیکن فضائی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے بعد انہوں نے فوراً اسرائیل سے تحمل کا مطالبہ کیا۔45 کلومیٹر طویل (25 میل) زمین کی پٹی غزہ جس میں 2.3 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، وہاں 2007 سے سیاسی طور پر ایران کے حمایت یافتہ اسلامی گروپ حماس کی حکومت ہے لیکن اسے اسرائیل کی جانب سے ناکہ بندی کا سامنا ہے۔اوباما انتظامیہ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات میں امن معاہدے کی کوشش کی تھی لیکن بالآخر معاملات طے کروانے میں ناکام رہی۔2021 کے اوائل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بائیڈن نے طویل تعطل کا شکار بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش نہیں کی، یہ کہتے ہوئے کہ دونوں طرف کے رہنما اپنے مو¿قف پر بہت سختی سے کاربند تھے اور ماحول مناسب نہیں تھا۔جب اوباما صدر تھے تو ان کے اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات ترشی کا شکار تھے بشمول جب اوباما انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کر رہی تھی۔اوباما کے نائب صدر کے طور پر بائیڈن اکثر دو آدمیوں کے درمیان ثالث کے طور پر کام کرتے تھے۔پیر کو اپنے بیان میں اوباما نے تسلیم کیا کہ امریکہ خود جب جنگ میں مصروف تھا تو ہماری اعلیٰ اقدار سے پیچھے تھا بالخصوص 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

برطانیہ نے غیر قانونی نقل مکانی پر لگام لگانے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا | BulletsIn
ایرانی ذرائع کا دعویٰ،جوہری تنصیبات پرحملے سے پہلے امریکہ نے آگاہ کیا تھا
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے 10 دہشت گردوں کو مار گرایا | BulletsIn
تیل کی قیمتوں میں 13 فیصد تک اضافہ، ایران تنازعہ آبنائے ہرمز کی سپلائی میں خلل کا سبب، ٹینکر حملوں سے عالمی توانائی منڈیوں میں ہلچل
ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جنگ میں مختصر جنگ بندی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کرکٹ عالمی کپ میں گھر پر سٹہ لگوانے والے باپ بیٹا گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا آتش گیر برآمد
Next Article نومی کی رات بنگال میں ہوئی بارش، لوگ چھتری لے کر گھومنے نکلے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?