انقرہ،16جنوری(ہ س)۔
ترکیہ نے مسجد صوفیہ کا وزٹ کرنے کے خواہش مند سیاحوں کے لیے اعلان کیا ہے کہ آئندہ انہیں مسجد دیکھنے کے لے 25 یورو کا ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ تاہم مقامی مسلمان نمازیوں کے لیے ایسی کسی شرط کو لاگو نہیں کیا گیا ہے۔چھٹی صدی کی اس تاریخی یاد گار کو ترکیہ نے 2020 میں صوفیہ مسجد کے طور پر شناخت دی تھی۔ مسجد کی یہ تاریخی عمارت بازنطینی دور سے تعلق رکھتی ہے تب یہ ایک کیتھیڈرل تھی۔ اس لیے اسے مسجد بنانے پر کافی اعتراض بھی سامنے آئے۔
بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سیاہ ٹکٹ لینے کے بعد مسلمان نمازیوں کو ڈسٹرب کیے بغیر ایک سرنگ نما راستے سے مسجد میں داخل ہوں گے ، جبکہ اس سے نماز کی ادائیگی میں کوئی خلل نہیں ہو گا۔ اعلان کے مطابق مسلمان مسجد صوفیہ کا برا درواز استعمال کریں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمدورفت کے لیے یہ بڑا دروازہ استعمال نہیں ہو گا۔سیاحوں کے لیے مسجد صوفیہ دیکھنے کے لیے آنے پر سیاحوں کی طرف سے کافی حیرت ظاہر کی گئی ہے۔ سیاحو نے کہا کل تک تو یہ سیاحتی دورہ مفت ہوتا تھا آج کیوں ٹکٹ لگا کر فیس مقرر کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ غیر ترک مسلمانوں کو بھی مسجد میں آنے کے لیے یہ ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ چاہے وہ نماز کی ادائیگی کے لیے ہی مسجد میں داخل ہونا چاہیں گے۔
ہندوستھان سماچار
